Deobandi Books

ماہنامہ الابرار اپریل 2010

ہ رسالہ

3 - 15
جود و سخا کی عادتیں آپ پہ ختم ہوگئیں
ایف جے،وائی(April 27, 2010)

جناب خالد اقبال تائب

جود و سخا کی عادتیں آپ پہ ختم ہوگئیں
حسنِ عطا کی دولتیں آپ پہ ختم ہوگئیں

مہر و وفا کے باب کا آغاز اس طرح کیا
مہر و وفا کی عظمتیں آپ پہ ختم ہوگئیں

حمد و ثنائے حق یہاں ایسی ہوئی نہ آج تک
یعنی خدا کی مدحتیں آپ پہ ختم ہوگئیں

خوشبوئے صدق یوں اڑی جھوٹوں کو ماننا پڑا
صدق و صفا کی نکہتیں آپ پہ ختم ہوگئیں

ایسی حیا کہ ناز تھا دوشیزگی کو آپ پر
شرم و حیا کی رفعتیں آپ پہ ختم ہوگئیں

چاہے گا اتنی چاہ سے کوئی نہ رب کو پھر کبھی
اہل وفا کی چاہتیں آپ پہ ختم ہوگئیں
Flag Counter