Deobandi Books

ہم کس کو ملتے ہیں اور ہم کو کون پاتا ہے ؟

ہم نوٹ :

13 - 34
ہے، اُن کو ہمت اور حوصلہ ہوتا ہے کہ شکستِ آرزو کریں گے، شکستِ دل کریں گے، خود ٹوٹ جائیں گے اپنے مولیٰ کے قانون کو نہیں توڑیں گے۔ اب یہاں ایک شعر یاد آیا۔ مولانا شاہ     محمد احمد صاحب الٰہ آبادی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ غالب نے کہا تھا کہ؎
ہے خبر گرم اُن  کے آنے  کی
آج ہی گھر میں بوریا  نہ  ہوا
حضرت نے فرمایا کہ یہ شعر کیا ہے، میرا شعر سنو؎
بچھ گیا خود میں اُن  کے آنے  پر
شکر ہے گھر میں بوریا   نہ  ہوا
یعنی جب اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کا خطرہ ہوا تو ہم نے اپنے دل کو اللہ کے لیے بچھادیا کہ اے اللہ! ہمارا دل تو ٹوٹے گا لیکن ہم آپ کے قانون کو نہیں توڑیں گے، ہم گوہر حق بامرحق توڑ دیں گے۔ جس نے ان حسینوں کو پیدا کیا اور موتی کی طرح بنایا اُسی خالقِ گہر نے حکم دیا کہ ان کو مت دیکھنا، اپنا دل توڑ دینا مگر میرا قانون نہ توڑنا؎
گوہرِ   حق    را   بامرِ   حق    شکن
بر زجاجہ دوست سنگِ دوست زَن
اللہ تعالیٰ کے ان موتیوں کو، ان حسینوں کو اللہ تعالیٰ کے حکم یَغُضُّوۡا مِنۡ  اَبۡصَارِہِمۡ سے توڑ دو، یعنی ان کو مت دیکھو اور یہ سوچو؎
امر  حق  بہتر  بہ  قیمت  یا  گہر
اللہ کا حکم زیادہ قیمتی ہے یا یہ حسین موتی زیادہ قیمتی ہیں جہاں تم وَضْعُ الشَّیْءِ فِیْ غَیْرِ مَحَلِّہٖ کرتے ہو۔ وَضْعُ الشَّیْءِ فِیْ غَیْرِمَحَلِّہٖ کے معنیٰ ہیں کہ تمہارے جو اعضا تابع فرمانِ خدا ہونے چاہئیں اگر اُن کو اللہ کی نافرمانی کے مواقع میں استعمال کرتے ہو تو یہی ہے غیرمحل میں ان کا استعمال۔ تو وَضْعُ الشَّیْءِ فِیْ غَیْرِمَحَلِّہٖ سے کیسے بچوگے؟ غیر محل کے پاس سے اپنی شئی لے کر بھاگو۔ نہ شئی رہے نہ محل رہے تو پھر وَضْعُ الشَّیْءِ فِیْ غَیْرِمَحَلِّہٖ کیسے ہوگا۔
Flag Counter