Deobandi Books

ولی اللہ بننے کے پانچ نسخے

ہم نوٹ :

19 - 26
سناتا ہوں اور یہ بات بنگلہ دیش میں بھی سنائی،یہاں بھی اور سعودی عرب میں بھی کہ شیخ شاہ عبدالغنی صاحب میرے مہمان تھے۔ اس وقت اسباب نہیں تھے جس سے حضرت شیخ کو تہجد کے وقت گرم پانی مل سکے تو اختر نے مجھ سے کہا کہ آپ پانی گرم کراکے مجھے دے دیجیے۔ اس کی گرمی کا باقی رکھنا میری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پانی گرم کرایا اور اختر کو دے دیا۔ اس رات میں نے دیکھا کہ اختر نے اپنے گدے سے گرم پانی کے برتن کو لپٹالیا اور اپنے پیٹ سے دبالیا اور رات بھراپنے پیٹ سے لپٹائے ہوئے جاگتا رہا تاکہ پیٹ کے نیچے وہ پانی گرم رہے۔ یہ بات مجھے یا دبھی نہیں تھی۔ یہ الیاس صاحب نے سنائی جو ابھی زندہ ہیں، یہیں پیچھے ان کا مکان ہے۔ کبھی آئیں تو تصدیق کرلینا۔
یہ تو ایک رات کی بات ہے۔ جب میرے شیخ کے تالاب میں جون کے مہینے میں پانی خشک ہوجاتا تو اختر شیخ کے وضو کے لیے لوہے کا گھڑا سر پر رکھ کر ایک میل سے پانی لاتا تھا اور لُو چلتی رہتی تھی۔ آپ لوگوں نے تو مجھ کو یہاں اس وقت پایا جب اللہ تعالیٰ نے میرے لیے رحمتِ خاص کے دروازے کھول دیےاور میرے بڑھاپے پر پنشن  جاری کردی۔ میری جوانی آپ دیکھتے تو پتا چلتا کہ اللہ تعالیٰ نے اختر کو اپنی کس توفیق سے نوازا تھا۔ میرا شیخ ناشتہ بھی نہیں کرتا تھا۔ شیخ ستر سال کے تھے اور میری جوانی تھی لیکن میں نے اپنے شیخ کی محبت میں دس برس تک کبھی ناشتہ نہیں کیا، دس برس تک فجر سے لے کر ایک بجے دوپہر تک ایک قطرہ چائے، نہ پانی کچھ بھی منہ میں نہ جاتا۔ جوانی میں بھوک کتنی لگتی ہے۔ مجھے اس راز کو اللہ کے بھروسے پر فاش کرنا پڑا۔ حق تعالیٰ کی کتنی بڑی رحمت تھی اختر پر کہ جوانی میں دس برس تک بغیر ناشتے کے رہا ہوں اور یہ فعل میرا اختیاری تھا۔ میرے شیخ کے گھر والوں نے ناشتے کی پیشکش کی تھی مگر میں نے کہا کہ چوں کہ میرے حضرت ناشتہ نہیں کرتے تو مجھے شرم آتی ہے کہ میرا مرشد ناشتہ نہ کرے اور میں ناشتہ کرلوں۔ میراناشتہ شیخ کی محبت اور ذکر و تلاوت و اشراق سے ہوتا تھا اور اس کی لذت آج تک محسوس کرتا ہوں۔ لہٰذا حضرت جب ایک بجے کھانا کھاتے تھے تو میں بھی حضرت کے ساتھ ایک بجے کھاتا تھا۔ مگر جو مزہ مجھ کو ملتا تھا اس کو بس مت پوچھو۔
تو آج میں آپ لوگوں کو شارٹ کٹ (short cut) راستہ بتاتا ہوں کہ دنیا میں جس ولی اللہ سے یا ان کے غلاموں سے مناسبت ہو اس کی خدمت اور محبت کرو مگر اخلاص کے 
Flag Counter