Deobandi Books

ماہنامہ الحق اگست 2014ء

امعہ دا

63 - 64
 محمد اسرار ابن مدنی 
تعارف و تبصرہ کتب 
*	اصول الہدایہ   ……… مولانا مفتی غلام قادر نعمانی   

فقہ حنفی میں شیخ الا سلام برہان الدین مرغینانی ؒکی تصنیف لطیف الہدایہ کو بلند و بالا مقام حاصل ہے۔ تقریباً کم و بیش آٹھ سو سال گزرنے کے باوجود اس کی آب و تاب میں کوئی کمی نہیں آئی ،عالم عرب سمیت بر صغیر پاک و ہند کی اکثر علمی درسگاہوں میں شامل نصاب ہے صاحب کشف الظنون نے اس کے متعلق لکھا ہے ۔  ان الھدایۃ کا لقرآن قد نسخت         ماصنفوا قبلھا فی الشرع من کتب 
مصنف ہدایہ کے منفرد طرز و اسلوب کیوجہ سے مختلف محققین نے اس کے مختلف جہتوں پر خامہ فرسائی کی جس میں شیخ کمال الدین ؒکی فتح القدیر ، علامہ ابن حجر ؒکی الدرایۃ، علامہ عینیؒ کی البنایہ ،امام زیلعی ؒکی نصب الرایہ اور علامہ عبدالحی لکھنوی ؒکے حواشی سمیت درجنوں شروحات و تحقیقات مختلف زبانوں میں متداول اور مشہور ہیں اور تا حال یہ سلسلہ جاری ہے ۔ گویا ہدایہ علوم اسلامیہ کا ایک بحرذ خار ہے جس میں محقق اپنے ذوق کے مطابق غوطہ زنی کر کے لا ل و گوہر تلاش کرتے رہتے ہیں ۔
 ہدایہ کی انفرادیت کی ایک وجہ اس کا طرز بیان اوراسلوب ہے جو دیگر کتب فقہیہ سے مختلف ہے مخصوص الفاظ یا مختصر جملوں سے وسیع و عریض مفاہیم کا استنباط صاحب ہدایہ کا کمال خاصہ ہے ، مثلاً عقلی دلیل بیان کرتے وقت والفقہ فی ھذا المسئلۃ ذکر کرتے ہیں جبکہ دلیلی تنویری ذکر کرتے وقت الاتری یا ألا یریٰ سے تعبیر کرتے ہیں ان کثیر المعانی الفاظ میں سے ایک لفظ ’’الاصل‘‘ہے جو دلیل ، راجح،مقیس علیہ، استصحاب ِ حال وغیرہ جیسے مختلف وسیع تر معانی میں مستعمل ہوتا ہے لیکن ہدایہ پڑھنے والے اکثر اس اسلوب بیان اور منتخب عبارات سے نابلد ہونے کی وجہ سے مسائل کی گہرائی و گیرائی کے سمجھنے میں دقت محسوس کرتے ہیں ۔
زیرتبصرہ کتاب دارالعلوم حقانیہ کے ممتاز مفتی و مدرس حضرت مولانا مفتی غلام قادر صاحب نے کئی سالوں کی تدریسی تجربات اور فقہی تحقیقات کی روشنی میں اُصول الہدایہ مرتب کرکے یہ عظیم کارنامہ سرانجام دیا او رطالبان ِ فقہ کی مشکل کوحل کیا ،جس میں صاحب ہدایہ کے لفظ ’’الاصل‘‘ کوموضوع بحث بنایا ہے اورمختلف
Flag Counter