Deobandi Books

ماہنامہ الحق اگست 2014ء

امعہ دا

64 - 64
مقامات پر اس کے متنوع معانی و مفاہیم کو بالتفصیل بیان کیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ تشریح کرتے وقت اپنے موقف کے اثبات میں مختلف مستند ماٰخذ فقہیہ کو بطور استشہاد پیش کیا ہے۔ یقینا حضرت مفتی صاحب اوراس کے معاونین اس علمی اور تحقیقی کاوش پرقابل صدتحسین و تبریک ہے۔ یہ علمی اور تحقیقی تحفہ انتہائی مناسب قیمت میں موتمر المصنفین سے دستیاب ہے۔ 0334-9190583 

n 	  اسلام میں اسرارکی اہمیت وحفاظت ……… مولانا عبدالباقی حقانی

موجودہ دور میں (Secrecy system)ہر ریاست کی ایک بنیادی ضرورت بن چکی ہے بلکہ کسی ریاست کو استحکام اس وقت تک نہیں مل سکتاجب تک وہ ایک مضبوط (Secrecy system)کے مالک نہ ہو۔افسوس ہے کہ بہت سے دیگر شعبوں کی طرح ہم اس شعبے میں مغرب کے لادینی اور الحادی نظریات کی سوفیصدتقلید کرنے لگے ۔ اس موضوع کی بے انتہااہمیت کے پیش نظر مولانا عبدالباقی حقانی نے اس پر قلم اٹھایاہے اور خوب دادتحقیق دی ہے ۔ کم وبیش تین سو(۳۰۰) صفحات پر مشتمل اس کتاب میں فاضل مؤلف نے حفاظت راز کے متعلق بہت ساراقیمتی موادبڑے سلیقے اورربط سے اکٹھاکیاہے۔
کتاب دو ابواب پرمشتمل ہے : پہلا باب بارہ اودوسرا دس فصلوں میں تقسیم کیاگیاہے ۔دونوں ابواب کے اہم مضامین یہ ہیں:راز کاتعارف، ماہیت، اقسام، راز کی حفاظت قرآن وحدیث کی روشنی میں،صحابۂ کرامؓ اورحفاظتِ راز ،تابعین اورحفاظتِ راز،حکام کیلئے حفاظتِ رازکی اہمیت،حکومتی رازوں کی شرعی حیثیت، افشائے راز کا معنی، طریقے، اقسام ،نقصانات،افشائے رازبطورجرم،اس کی سزا، وہ احوال جن میں افشاے راز جائزہے وغیرہ۔
ان انتہائی اہم موضوعات کیلئے فاضل مؤلف نے قرآن وسنت سیرت وتاریخ اورفقہ وادب کے ہزراوں صفحات کوبڑی محنت اوردیدہ ریزی سے مطالعہ کیاہے اور گوہر مقصودکوقارئین کے سامنے رکھ دیاہے ۔
اصل کتاب عربی زبان میں تھی ، اردو قارئین کیلئے اسے مولانا محمد جان حقانی نے ترجمہ کیا۔ اردوزبان میں ہماری معلومات کی حد تک اس موضوع پر یہ پہلی کاوش ہے ۔دعا ہے کہ اللہ تعالی فاضل موصوف کی اس عظیم کاوش کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے نوازے اور ہمارے (Secrecy system) کو اسلامی خطوط پراستوار کرنے کیلئے سنگِ میل قرار دے۔  ناشر:مکتبہ حقانیہ پشاور،موبائل : 0347-9061408-0332-9957692
Flag Counter