Deobandi Books

ماہنامہ الحق اگست 2014ء

امعہ دا

43 - 64
ضبط وترتیب : مولانا سید حبیب اللہ شاہ حقانی*
ساعتے بااہلِ حق
شیخ الحدیث مولانا سمیع الحق مدظلہٗ کے ساتھ
ایک علمی اور ادبی نشست کی مختصر روئیداد
الحاج شفیق الدین فاروقی کے حوالے سے ایمان افروز گفتگو 

	(۲۶ رمضان المبارک ۱۴۳۵ھ؁/ ۲۴ جولائی ۲۰۱۴ئ)؁ عیدگاہ میں شفیق الدین فاروقی مرحوم کی نماز جنازہ پڑھنے کے بعد عیدگاہ سے متصل مقبرۂ حقانیہ کی طرف آتے ہوئے شیخ الحدیث حضرت مولانا سمیع الحق مدظلہ جو مخلصین و محبین‘ علماء و عامۃ المسلمین میں گھرے ہوئے تھے، استاذ مکرم مولانا عبدالقیوم حقانی پر نظرپڑی تو انہیں اپنے قریب بلالیا۔ مولانا حقانی نے تعزیتی کلمات کہے تو مولانا سمیع الحق مدظلہ کی آنکھیں اشک بار ہوگئیں۔ اور ارشاد فرمایا: 
ہر کام میں پیش پیش: 
شفیق الدین فاروقیؔ میرے سفر و حضر کے مخلص وفادار‘ عقل مند اور سمجھدار ساتھی تھے۔ والدِ مکرم شیخ الحدیث مولانا عبدالحقؒ کی خدمت و صحبت نے ان میں خلوص و محبت اور للہیت کے جذبات کو دو آتشہ کردیا تھا۔ جامعہ دارالعلوم حقانیہ کا تعمیری کام ہو‘ ماہنامہ الحق کی اشاعت ا ور انتظامی امور ہوں‘ جامعہ حقانیہ کے جدید و عظیم دارالحدیث کی تعمیر کا مرحلہ ہو یا دورۂ حدیث کے طلبہ کے لئے وسیع و کشادہ چہار منزلہ احاطہ کی تعمیر ہو‘ شفیق الدین فاروقی پیش پیش رہے۔
مولانا مفتی محمودؒؒ سے بے تکلفیاں: 
	شیخ الحدیث مولانا سمیع الحق نے ارشاد فرمایا: شفیق الدین فاروقی کو خدمت‘ اطاعت اور 
بزرگوں سے محبت اور سلیقہ مندی سے اسے نباہنے کی بہترین صلاحیتیں ودیعت ہوئی تھیں۔ وہ اپنی 
________________________
   *ناظم تعلیمات جامعہ ابوہریرہ،خالق آباد نوشہرہ

Flag Counter