Deobandi Books

ماہنامہ الحق اگست 2014ء

امعہ دا

56 - 64
ادارہ
شفیق فاروقی کی رحلت پر سینکڑوں خطوط میں سے چند
 تعزیتی خطوط 

n 	مکرمی ومحترمی حضرت مولانا سمیع الحق				12  اگست 2014
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!  یہ جان کر بہت افسوس ہوا کہ آپ کے داماد جناب مولانا شفیق الدین فاروقی صاحب قضائے الہٰی سے انتقال کرگئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے مرحوم داماد کی مغفرت فرمائے اوران کی قبر کو جنت کے باغوں میں تبدیل فرمائے ‘ آپ اور تمام سوگواران کوان کی جدائی کا صدمہ صبر و حوصلہ کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق بخشے ‘ آمین
براہ کرم آپ میری طرف سے تمام اہل خانہ کو میرا سلام اور پیغام تعزیت و تسلی اور دعائیں پہنچادیں۔ممنون ہوں گا۔
والسلام  خاکسار … 	سراج الحق  ( امیر جماعت اسلامی پاکستان )

n 	مکرمی ومحترمی حضرت مولانا سمیع الحق صاحب				  03اگست 2014
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!  یہ جان کر بہت افسوس ہوا کہ آپ کے داماد محترم الحاج شفیق الدین فاروقی صاحب قضائے الہٰی سے انتقال کرگئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے ‘ تمام گناہوں او رخطاؤں سے درگذر فرمائے‘ تمام نیکیوں اور حسنات کو قبول فرمائے‘ خاص اپنے سایہ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اوران کی قبر کو جنت کے باغوں میں تبدیل فرما دے۔ آمین
حقیقت یہ ہے کہ اس جہان کی ہر شے عارضی ہے یہاں کی خوشی بھی عارضی ہے اور غم بھی ‘ جبکہ اس دوسرے جہاں کی ہر شے دائمی ہے وہاں کا غم بھی دائمی ہے اور خوشی بھی۔ اسی طرح یہاں کا ملاپ بھی عارضی ہے اور جدائی بھی ‘ جبکہ اس دوسرے جہان کا ملاپ بھی ہمیشہ کے لئے ہے اور جدائی بھی!  پس اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو وہاں اپنی جنتوں میں ملادے‘ جس کے بعد نہ کوئی جدائی ہے اور نہ ہی کوئی غم ، انشاء اللہ
	میری طرف سے بعد سلام سب اہل خانہ تک تعزیت کے یہ الفاظ او رمیرے جذبات پہنچا دیجئے گا۔ ممنون ہوں گا۔امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔ اللہ سبحانہ اپنے حفظ وامان میں رکھے اور ہم سب کو اپنی رضا جوئی میں لگائے رکھے۔ امین ۔  	 والسلام  خاکسار …  سید منور حسن  )سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان )


Flag Counter