Deobandi Books

ماہنامہ الحق اگست 2014ء

امعہ دا

62 - 64
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس
۲۴:اگست ۲۰۱۴ء کو جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں مولانا سمیع الحق صاحب کی زیرصدارت جمعیت کی مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس احقر (حامد الحق حقانی)کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔جس میں چاروں صوبوں کے عہدیداروں نے شرکت کی اور ملک بھر میں بڑی بڑی کانفرنسیں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیاجس سے ان شاء اللہ پاکستان میں اسلامی انقلاب کی جدوجہد کا راستہ ہموار ہوگا۔
موتمر المصنفین کی تصنیفی و تالیفی سرگرمیاں:
n 	امام الاولیا مولانا احمد علی لاہوریؒ کا شمار برصغیر کے نامور مفسرین میں ہوتا ہے‘ عرصہ دراز تک دورئہ تفسیر پڑھاتے رہے مگر ان کے تفسیری افادات اور آمالی پر کسی نے بھی مرتب اور جامع انداز میں کام نہیں کیا۔مولانا سمیع الحق صاحب مدظلہ نے ۱۹۵۸ء میں حضرت لاہوری ؒ سے مکمل دورہ تفسیر پڑھا اور حضرت کے تمام تفسیری افادات او رآمالی کو من و عن قلمبند کیا۔ حضرت لاہوری ؒ کی تمام تفسیری افادات پر کام جاری ہے جو کئی جلدوں پر محیط ہوگا۔
n 	شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالحق ؒ کے دروس ترمذی کی دوسری جلدحقائق السنن پر کام جاری ہے ۔
n 	 جبکہ خطبات مشاہیر کی آخری (بارہویں) جلد تکمیل کے مراحل میں ہے۔
n 	مکتوبات مشاہیر کی آٹھویں جلد پر بھی کام جاری ہے جبکہ سینکڑوں گمشدہ مزید خطوط کی فائلیں بھی 
	برآمد ہوگئی ہیں۔جس سے اندازہ لگ رہا ہے کہ مکتوبات کی جلدوں کا سلسلہ مزید بڑھے گا۔
n 	حضرت مہتمم صاحب کی شہرہ آفاق کتاب ’’صلیبی دہشت گردی اور عالم اسلام‘‘ کا نیا جدید ترین 
	انگریزی ترجمہ مزید اضافوں کیساتھ"Taliban as I see them " کے نام سے مکمل ہوگئی ہے۔
n 	وفاقی مجلس شوریٰ میں ہونے والی اسلامی قانون سازی کے حوالے سے مولانا سمیع الحق صاحب 
	مدظلہ کی بہترین کاوش ’’پاکستان میں اسلامائزیشن کی جنگ‘‘کے عنوان سے زیرتکمیل ہے۔
دارالعلوم کی لائبریری کیلئے کتب کا عطیہ :	جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے ممتاز فارغ التحصیل حضرت مولانا گل شیر حقانی نے جامعہ کے کتب خانہ کے لیے کئی نادر کتب کا عطیہ دیا ہے، اس سے پہلے بھی وہ قیمتی کتب ادارہ کی لائبریری کے لئے وقف کرچکے ہیں۔ موصوف کی ان دنوں ٹانگ ٹوٹ چکی ہے اوردیگر کئی امراض میں مبتلا ہیں‘ براہ کرم عبادت و طاعت کے لئے صحت وعافیت کی دعوات سے قارئین نوازتے رہیں۔
وفیات:    پچھلے دنوں دارالعلوم حقانیہ کے قدیم فاضل مولانا محمد رضا آف چمن ، مولانا حافظ عبدالوارث حقانی وانا وزیرستان ،اہلیہ محترمہ حافظ احمد علی کراچی وفات پاگئے ہیں۔قارئین سے دعائے مغفرت کی اپیل کی جاتی ہے۔

Flag Counter