Deobandi Books

ماہنامہ الحق اگست 2014ء

امعہ دا

59 - 64
نے سامنا بھی کرنا ہے۔ برادرم محمد شفیق صاحب بھی وفات پاگئے‘البتہ اس کی زندگی کے حوالے سے اس کیلئے خیر ہی دیکھتے ہیں کہ آپ سے تعلق ہوا،دوستی ہوئی ،خدمت ہوئی،رفاقت کی اور ایسی کہ اپنے اقارب واعزہ سے آکر آپ اور حضرت شیخ الحدیث صاحب ؒ کے خاندان کے ایک فرد بن گئے۔ ہمارے اور ہندوپاکستان وبنگلہ دیش وافغانستان کے علماء و فقہاء ،مجاہدین و محدثین کے شیخ و مربی حضرت شیخ الحدیث ؒ کی خدمت میں لگے رہے اور دن رات لگے رہے او رحضرت صاحب ؒ کی جو خدمات ہیں عالم اسباب کے ایک سبب ہونے کے ناطے برادرم محمد شفیق صاحب کا اس میں ایک موثر حصہ ہے اورپھر آپ کے زیرسایہ آپ کے دینی اور سیاسی خدمات کے نہ صرف نقیب اورساتھی تھے بلکہ ایک بہت بڑا سہارا بھی تھے،مجھے تو نہ صرف دارالعلوم میں یا آپ کے ساتھ اسفار میں شریک رہنے میں بلکہ ہری پور میں اسارت کے دوران برادر مرحوم کی رفاقت و خدمت بھی یاد ہے کہ آپ کی وجہ سے ہماری بھی خدمت کرتے او ردارالعلوم کے مخلصین کا جب تذکرہ ہو تو شفیق مرحوم کا ذکر کئے بغیر ادھورا ہوگا بلکہ ناانصافی ہوگی بلکہ سچ پوچھئے تو مجھے تو شفیق مرحوم کے اس وقت کی خدمات کی زیادہ قدر ہے جب وہ بظاہر مغربی تہذیب کے ایک نوخیز جوان جو داڑھی بھی نہ رکھتے تھے کہ اس نے صرف ملازمت نہیں کی بلکہ وفاشعاری کی ایک مثال قائم کی تھی۔گزشتہ بار جب میں دارالعلوم آیا تو اس سے ملنے کا متمنی تھا کہ کسی نے بیماری کا بتادیا تھا لیکن دارالعلوم کی اپنی ایک شان ہے اوراپنا ایک اثر۔ اوروہاں پر درس لینے کے بعد ہمارے بھائی یعنی طلبہ دارالعلوم اپنی محبت کا جس طرح اظہار کرتے ہیں کہ سب کچھ بھول جاتا اور میں نے وہاں سے نکلنے کے بعد کہاکہ دارالعلوم بھی افغانستان ہے جس میں داخل ہونا تو آسان ہے لیکن اس سے نکلنا بہت مشکل ہے۔ لیکن خیر ماشاء اللہ وما قدر ملاقات نہ ہوسکی ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ کریم برادر مرحوم کی خدمات ووفاشعاری کواس کی مغفرت اور درجات عالیہ کا ذریعہ بنا دے اور اس کی اولاد پر برکتوں کا نزول فرمائے۔امین۔ اور آپ سب کواس صدمے کے برداشت اور اجر سے نوازے ۔ امین
والسلام:  قاضی فضل اللہ 
مذہبی سکالرو فاضل دارالعلوم حقانیہ ‘سابق ایم این اے، اسلامک سنٹر کیلیوفورنیا امریکہ

n 	محترم المقام عزت ماب قائد جمعیت حضرت مولانا سمیع الحق صاحب		۲۲؍ اگست ۲۰۱۴ء 
سلام مسنون!  مزاج گرامی!	 انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے ماہنامہ مجلہ صدائے ختم نبوت کے ذریعہ آنجناب کے داماد شفیق الدین فاروقی کے انتقال پُرملال کاعلم ہوا۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے درجات بلند فرمائے اوراپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔قائد اہل سنت مولانا محمد احمد لدھیانوی مدظلہ العالی ‘میں اور ہماری جماعت اس غم میں آپ کے ساتھ برابر شریک ہیں۔ انشاء اللہ باقاعدہ حاضری بھی ہوگی۔  والسلام آپ کا مخلص … ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں، مرکزی جنرل سیکرٹری اہلسنت والجماعت 
Flag Counter