Deobandi Books

ماہنامہ الحق اگست 2014ء

امعہ دا

60 - 64
 	مکرمی ومحترمی حضرت مولانا سمیع الحق صاحب۔امیر جمعیۃ علماء اسلام (س)	July 24,2014
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!  جناب شفیق الدین فاروقی صاحب کی وفات کی خبر نہایت افسوسناک ہے یہ جان کر دلی افسوس ہوا۔فاروقی صاحب سے ماضی میں کئی دفعہ ملاقات ہوئی۔ نہایت شریف النفس اورنیک سیرت شخصیت تھے۔ ماہنامہ ’’الحق‘‘ کیلئے ان کی خدمات بے پناہ اور قابل تعریف ہیں جو ہمیشہ یاد رہیں گی۔ انکی یہ ناگہانی وفات پر مجھے از حد افسوس ہے۔ میری طرف سے آپ اور انکی فیملی کیلئے دلی تعزیت ہے ۔
 مخلص : آصف علی صدیقی ( سفارت خانہ سعودی عرب، اسلام آباد )
n 	بزرگوارم مولانا سمیع الحق صاحب مدظلہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!  آپ کے داماد جناب شفیق الدین فاروقی مرحوم و مغفور کی وفات کا سن کر دلی رنج ہوا۔
اللہ تعالیٰ آپ سب حضرات کو صبر عطا فرمائے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔
اشرف علی مروت (ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس ایبٹ آباد )
n  	جناب مولانا صاحب !
سلام مسنون !   اخبار سے محترم شفیق الدین فاروقی صاحب کی وفات کا پتہ چلا۔ بہت افسوس ہوا ۔اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔ ان پر اپنی رحمتیں برسائے۔  والسلام  طالب دعا…  پروفیسر ڈاکٹر رضا محمد خان (پشاور)

n 	برادر گرامی حضرت مولانا سمیع الحق صاحب ۔ 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!  مجھے آپ کے عزیز شفیق صاحب کے انتقال کا سن کر بڑا دکھ محسوس ہوا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ ان کی کامل مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں جگہ دیں اور آپ سب کو صبر جمیل پر اجر جزیل عطا فرمائے۔ امین۔	والسلام…  (ڈاکٹر حافظ قاری )فیوض الرحمن 
n 	جناب قائد جمعیت استاد العلماء مولانا سمیع الحق صاحب ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!  کافی دنوں سے تعزیتی خط لکھنے کا ارادہ کررہا ہوں مگر بوجوہ نہ لکھ سکا‘آج فرصت ملی تو لکھنے بیٹھ گیا۔آپ کی اپنی صحت کیسی ہے؟ دارالعلوم سے نکلے ہوئے کافی سال ہوگئے ہیں مگر وہ پرکشش بہاریں، رونقیں‘ دینی مجلسیں یاد آنے پر بے چین کرتی رہتی ہیں‘ خدا آپ کے چمنستان کو آباد رکھے۔آپ کے قریبی رشتہ دار جناب شفیق الدین صاحب بھی اس دار فانی سے رحلت فرما گئے ہیں ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعاگو ہیں،آپ کے لئے صبر خدا سے مانگتے ہیں۔  والسلام  …   مفتی محمد ادریس ،انگلینڈ
	ان تعزیتی خطوط کے علاوہ سینکڑوں ٹیلیفون کالزپر بھی پوری دنیا سے حضرت مولانا سمیع الحق صاحب مدظلہ اور ان کے بیٹوں اور خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت کی گئی ۔صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ جناب پرویز خٹک صاحب اور گورنر کے پی کے سردار مہتاب خان عباسی صاحب نے بھی خصوصی تعزیتی پیغامات بھجوائے۔

Flag Counter