Deobandi Books

ماہنامہ الحق اگست 2014ء

امعہ دا

28 - 64
نسب کی پامالی
	نظامِ خاندان کے تحت اور شوہر کے نطفے سے تولید کی صورت میں افرادِ خاندان کے درمیان گہرا اور قریبی تعلق قائم ہوتا ہے۔ رشتوں کی پاس داری کی جاتی ہے۔ ان کے درمیان محبت و مودت استوار ہوتی ہے۔ وہ ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھتے اور ان کی ادائیگی کی کوشش کرتے ہیں۔ اسی بنا پر انسانوں میں اپنے نسب کی حفاظت کی فطری خواہش پائی جاتی ہے۔ باپ اپنے بیٹوں کو عزیز رکھتا ہے اور بیٹے یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ان کا باپ کون ہے؟ اسپرم بینک کے رواج نے تصورِ نسب کو قصۂ پارینہ بنادیا ہے۔ یہ بینک اسپرم کے عطیہ دہندگان کے ذاتی اوصاف و خصوصیات کا تو ریکارڈ رکھتے ہیں، لیکن ان کی شناخت کو عموماً ظاہر نہیں کرتے۔ اگرچہ بعض ملکوں میں ایسے قوانین بنائے گئے ہیں کہ عطیہ دہندگان کے مکمل احوال و کوائف اور شخصی معلومات کا بھی ڈاٹا تیار کیا جائے، اس لیے کہ پیدا ہونے والے بچے کا یہ بنیادی حق سمجھا جاتا ہے کہ اگر بالغ ہونے کے بعد وہ یہ جاننا چاہے کہ اس کا باپ کون ہے؟ تو اسے صحیح معلومات حاصل ہوسکیں۔ لیکن نہ عطیہ دہندگان اپنے نجی کوائف کو ریکارڈ کروانا چاہتے ہیں، نہ اسپرم کا عطیہ حاصل کرنے والی عورتوں کو اس سے کوئی دل چسپی ہوتی ہے۔ اسی بنا پر اسپرم بینکو ں میں محفوظ ذخیرہ کا غالب حصہ اسپرم کے مجہول نمونوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ 
انسانی تجارت کا پیش خیمہ
	زمانۂ قدیم میںانسانی تجارت عام تھی۔انسانوں کو خریدا اور بیچا جاتاتھا۔ان کی منڈیاں قائم تھیں اور بازار لگتے تھے، جہاں ان کی بولیاں لگائی جاتی تھیں ۔خواہش مند آتے اور اپنی پسند کے غلام اور لونڈیاں چھانٹ کر لے جاتے  تھے۔ان سے خود کام لیتے اور اپنے اعزاء و اقارب کو تحفے میں دیتے تھے۔پھر زمانہ بدلا،بیداری آئی،انسانی عظمت و رفعت کا احساس جاگا تو انسانوں کی خریدوفروخت کو قابلِ نفرت سمجھاجانے لگا،اس سلسلہ میں نئے قوانین وضع کیے گئے اور بالآخر پوری دنیا میں اس پر پابندی عائد کر دی گئی۔
اسپرم بینک نے آج نئے انداز سے انسانی تجارت کا دروازہ کھول دیا ہے۔ انسانی تخلیق میں کام آنے اور واسطے بننے والی ہر چیز آج خریدی اور بیچی جاسکتی ہے۔اسی طرح اسے کرایے پر فراہم اور حاصل کیا جاسکتا ہے،چاہے وہ عورت کا بیضہ ہو یا مرد کا اسپرم، یا ان دونوں کی تلقیح اور اس کے بعد جنین کی پرورش کے لئے عورت کا رحم۔مزید برآںیہ سہولت بھی حاصل ہے کہ خواہش مندجس کوالٹی کااسپرم
Flag Counter