Deobandi Books

ماہنامہ الحق اگست 2014ء

امعہ دا

23 - 64
بہرحال جس طرح گنے کے رس کوگڑ بنانے کے لئے پکایا جاتا ہے اوپر میل کچیل جھاگ کی صورت میں  آجاتی ہے جس کو باہر نکال دیا جاتا ہے ورنہ یہ میل کچیل گڑ کا ذائقہ اور معیار خراب کر دیتا ہے اور مارکیٹ میں فروخت کے قابل نہیں رہتا اسی طرح یہ زکوٰۃ بھی مال کی میل کچیل ہے اگر اسکو مال سے جدا نہ کیا جائے تو مال خراب ہو جاتا ہے اور پھر اسکی صحیح قیمت نہیں رہتی بلکہ کبھی حادثہ ، بیماری اور ناگہانی آفت کی نذر ہو جاتا ہے۔
زکوٰۃ سے مال بڑھتا ہے :
 آج لوگ زکوٰۃ کو اس وجہ سے ادا نہیں کرتے کہ اس سے مال کم ہو جائے گا لیکن زکوٰۃ کا ایک معنی برکت اور بڑوتی یعنی مال کا بڑھنا اور زیادہ ہونا ہے اور یہ ایک مشاہداتی بات ہے کہ جو شخص بروقت زکوٰۃ ادا کرتا ہے اس کے مال میں اضافہ ہوتا رہتا ہے اور جو شخص زکوٰۃ ادا نہیں کرتا وہ مختلف مصائب اور مشکلات میں مبتلا رہتا ہے ایسے شخص کیلئے قرآن و حدیث میں سخت سخت و عیدات ذکر ہیں۔ جیسا کہ ابتداء خطبہ میں جو آیت مبارکہ تلاوت کی اس میں بھی اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کیلئے سخت درد ناک عذاب کا تذکرہ فرمایا ہے جو زکوٰۃ ادا نہیں کرتے۔ 
زکوٰۃ ادا نہ کرنے پر وعید:
اس آیت مبارکہ میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں :کہ جو زکوٰۃ ادا نہیں کرتے ان کو تین اطراف سے عذاب دیا جائے گا پہلے پیشانی کی طرف سے اور اسکی وجہ یہ ہے کہ جب مالدار آدمی سے سائل زکوٰۃ طلب کرتا ہے تو پہلے وہ منہ موڑ لیتا ہے اور دوسرا عذاب پہلو کی جانب سے دیا جاتا ہے کیونکہ سائل کے اصرار پر وہ پہلو تبدیل کر لیتا ہے اور تیسرا عذاب کمر کی جانب سے دیا جاتا ہے کیونکہ سائل کے مزید اصرار پر وہ اسکی طرف پشت کر دیتا ہے اسی وجہ سے تینوں وجہوں سے اس کو دردناک عذاب دیا جائے گا اسی طرح رسول ا کا ارشاد ہے کہ معرا ج کی رات میرا گزر ایک قوم پر ہوا کہ انکی شرم گاہ پر آگے اور پیچھے چھیتڑے لپٹے ہوئے تھے اور وہ جانوروں کی طرح چر رہے تھے اور زقوم اور جہنم کے پتھر کھا رہے تھے آپ ا نے پوچھا کہ یہ کون لوگ ہیں ؟ تو حضرت جبرائیل علیہ السلام نے فرمایا :کہ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے مال کی زکوٰۃ اد انہیں کرتے ۔ 
مانعین ِ زکوٰۃ سے قتال:
بہرحال زکوٰۃ اسلام کے پانچ ارکان میں نہایت اہم اور ممتاز مقام کا حامل رکن ہے جس پر اسلام کی عمارت قائم و دائم ہے اور تمام مذاہب اسکی افادیت پر متفق ہیں اسی لئے فقہائے کرام نے فرمایا: کہ زکوٰۃ اور اسکی
Flag Counter