Deobandi Books

ماہنامہ الحق اگست 2014ء

امعہ دا

11 - 64
انتظام تھا کہ ابھی پانچ بجے کی خبروں میں تھا کہ سابق جنرل ٹکا خان صاحب نے سینیٹ کاممبر منتخب ہوجانے کے بعد ملک کے وزیر دفاع کا عہدہ سنبھال لیاہے،جنرل صاحب کے حلف اٹھانے کے بعد سب سے پہلا فوجی معرکہ شاہراہ قراقرم کا تھا جسے آپ کسی طرح حل کرنا چاہتے تھے اوراس کے پہلے ہی مشاغل اوراحکامات مولانا سمیع الحق کے ان کے والد بزرگوار مدظلہ سے ملاقات کا ذریعہ بن گئے،ورنہ فطری طور پر کیاکیا پریشانیاں اوروسوسے ہوتے کہ مولانا مدظلہ کی صحت کیسی ہے؟ اورایکسڈنٹ کی کیا نوعیت ہے؟ الغرض شام کے بعد نوبجے رات جیل کے حکام نے ان دونوں کوراولپنڈی جانے کیلئے رخصت کیا،دونوں حضرات رات کے ساڑھے دس بجے راولپنڈی کے سی ایم ایچ گئیء بعض فوجی حکام کمرے کے نیچے ہی منتظر تھے اوردونوں کو شیخ الحدیث مدظلہ کے کمرہ میں لے گئے،اس سے قبل شاہراہ قراقرم کے ایریا کمانڈر میجر جنرل صفدر بٹ جو کافی دیر سے شیخ الحدیث مدظلہ کے کمرے میں موجود تھے۔ اوران لوگوں کے پہنچنے کا انتظار کررہے تھے،نے شیخ الحدیث ؒ کو بتا دیا کہ حضرت اگر آپ برا نہ مانیں توہم بتلا دیں کہ آپکے صاحبزادہ صاحب بھی ہریپورجیل سے آرہے ہیں،حضرت نے فرمایا کہ مجھے توخوشی ہوگی۔ بہرحال ان دونوں کے پہنچنے کے بعد فوجی حکام کمرہ سے باہر چلے گئے۔
آدھی رات کو شیخ الحدیث کے پاس پہنچ گئے، ایریا کما نڈر میجر جنرل صفدر بٹ وغیرہ کا انتظار: 
اورحضرت شیخ الحدیث نے انہیں بتایا کہ پرسوں صبح صبح صوبہ سرحد کے گورنر جناب نصیر اللہ خان بابر میرے پاس آئے اورکافی دیر تک بیٹھے رہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں کوہستان سے اطلاعات ملی ہیں کہ 
شاہراہ قراقرم کی بندش مولانا عبدالحق کے فتوی یا مشورے سے؟:
 شاہراہ قراقرم کو آپ کے کسی فتویٰ یا مشورہ پر عمل کرتے ہوئے بند کیاگیاہے اوریہ کہ جب تک مولانا عبدالحق صاحب کی کوئی تحریری ہدایت ہمیں نہ ملے ان رکاوٹوں کو ہرگز ہٹانے کے لیے تیار نہیں… مولانا مدظلہ نے ان سے کہا کہ اگر میری کوئی ایسی تحریر آپ کے پاس موجود ہے تواسے لاکر دکھا دیجئے ویسے میں کیسے کوئی ہدایات جاری کرسکتاہوں،بہرحال دو ڈھائی گھنٹہ کے بعد شیخ الحدیث مدظلہ نے گورنر صاحب کومشورہ دیا کہ میں اس سلسلہ میں کسی تعاون سے معذور ہوں،مسئلہ قومی اتحاد اورقومی سطح کا ہے آپ اس علاقہ کے جمعیۃ العلماء اسلام کے ایم این اے حاجی فقیر محمدخان کے مشورہ سے کوئی قدم اٹھائیں اس کے بعد گورنر صاحب مولانا مدظلہ کے مشورہ پرراولپنڈی سے 
Flag Counter