کے مذہبی اور سیاسی اجتماعات میں اٹھنا بیٹھا بھی ساتھ رہا اوران کی مسکراہٹ ، خوش مزاجی ،لطائف وظرائف ،دکھی مزاج کو بدلنے کیلئے کافی ہوتا۔اچھی یادیں ذہن سے محو ہونے کا نام نہیں لیتیں۔ مجھ ناچیز اور چھوٹے برادر عزیز مولانا حافظ راشد الحق سمیع حقانی مدیر ماہنامہ الحق سے خصوصی لگائو اورربط کا تعلق تھا اور سخت اور اہم زندگی کے ہر موڑ پر حوصلہ افزائی کے ساتھ سرپرستی بھی فرماتے رہے ۔ افسوس کہ جس سے ہم دونوں بھائی بالآخر محروم ہوگئے۔
ع آسمان تیری لحد پر شبنم افشانی کرے
علماء کرام مشائخ عظام ہمارا جملہ خاندان و خانوادہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالحق نوراللہ مرقدہ حضرت مفتی شہید کے والدین، بھائیوں، صاحبزادگان وہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہید کی مغفرت فرمائے اور ہم سب کو اس عظیم سانحہ پر صبر جمیل عطا فرمائے اوران کے اہل وعیال کے دینی مساعی اور ادارے کے فیض کو جاری وساری رکھے اور ان کیلئے صدقہ جاریہ و آخرت کا ذخیرہ بنائے اور ان کے صاحبزادوں کو دین کی خدمت کے لئے قبول فرمائے۔ ان شاء اللہ ،اللہ تعالیٰ ان کی شہادت کورائیگاں نہیں کرے گا اوران کے خون کے مقدس قطروں سے امت مسلمہ ،پاکستان اور کراچی بالاخر امن کا گہوارہ بنائے۔ امین ثم آمین۔
اسلام کا نظام سیاست و حکومت
فقہ اسلامی کی روشنی میں سیاسی ‘ قانونی ‘ عدالتی مباحث کا جامع انسائیکلوپیڈیا
تالیف : مولانا عبدالباقی حقانی
٭ یہ کتاب تمام مدارس کے نصاب میں درساً درساً پڑھا ئی جانی چاہیے تاکہ نسل ِنو اسلام کے عظیم و بینظیر سیاسی نظام کو سمجھ سکے۔ (مولانا سمیع الحق صاحب ‘مہتمم دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک)
٭ فاضل مولف نے سیاست کے شرعی احکام پر بکھرے ہوئے متفرق مباحث کو اتنی جامعیت اور وضاحت کے ساتھ جمع کیا ہے کہ اس سے پہلے ہمارے علاقے میں اس موضوع پر اتنی جامع کوئی اور کتاب بندہ کے علم میں نہیں۔(شیخ الاسلام مولانا مفتی تقی عثمانی)
۲ جلدیں ۔ بڑے سائز کے ۱۷۰۰ صفحات ----- ہدیہ: ۸۰۰ روپے(علاوہ ڈاک خرچ)
ملنے کا پتہ : مکتبہ حقانیہ ،سردار پلازہ جی ٹی روڈ اکوڑہ خٹک -0300-4610409