Deobandi Books

ماہنامہ الحق جون 2014ء

امعہ دا

20 - 67
فضیلت کے لحاظ سے اولین اور ظہور اور وجود کے اعتبار سے آخر ین بنایا اور آپ کی امت میں کچھ لوگ ایسے بھی پیدا کیے جن کے دل ہی انجیل ہوں گے یعنی ا للہ کا کلام ان کے سینوں پر لکھا ہو گا اور آپ کو نورانیت اور روحانیت کے لحاظ سے اولین اور بعثت کے اعتبار سے آخر النبین بنایا اور آپ کو سورۃ الفاتحہ اور خواتیم سورۃ البقرہ عطاء کئے جو آپ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دئیے اور آپ کو حوض کوثر عطا کی اور آٹھ چیزیں خاص طور پر آپ کی امت کو دیں اسلام اور مسلمان کا لقب ، ہجرت ، جہاد ، نماز ، صدقہ ، روزہ ، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر اور آپ کو فاتح اور خاتم بنایا یعنی اول الانبیاء اور آخر الا نبیاء بنایا۔
نمازوں کی کمی بمشورۂ انبیائ:
محترم سامعین ! حق تعالیٰ شانہ نے اپنے محبوب ا کو اپنے قریب بلا کر بہت ہی زیادہ انعامات و اکرامات سے نوازا۔ حضور ا یہ تمام عطیات لے کر بڑے خوش و خرم واپس ہوئے واپسی پر پھر حضرت ابراہیم ؑ سے ملاقات ہوئی پھر حضرت موسیٰ علیہ السلام سے ملاقات ہوئی تو حضرت موسیٰ علیہ السلام نے پوچھا کہ کیا حکم ہوا ؟تو حضورا نے فرمایا پچاس نمازیں فرض ہوئیں تو حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا کہ میں اپنی قوم بنی اسرائیل کا تجربہ کر چکا ہوں آپ ا کی امت کمزور ہے وہ یہ فریضہ انجام نہیں دے سکے گی لہذا اللہ تعالیٰ کے دربار میں اسکے لئے درخواست کریں تاکہ اس حکم میں تحفیف ہو جائے حضور اکرم اواپس تشریف لے گئے اور تخفیف کی درخواست کی تو اللہ تعالیٰ نے پانچ نمازیں کم دیں پھر حضرت موسیٰ علیہ السلام کے پاس آئے حضرت موسیٰ علیہ السلام نے پھر وہی بات کہی آپ ا پھر واپس تشریف لے گئے اور نمازیں کم کرنے کی درخواست کی ۔
پانچ سے پچاس کا ثواب:
اسی طرح آپ ا بار بار جاتے رہے اور نمازوں میں تحفیف کراتے رہے جب صرف پانچ رہ گئی تو حضرت موسیٰ علیہ السلام نے پھر تخفیف کرنے کا کہا مگر حضور ا نے فرمایا کہ بار بار درخواست کر کے اب میں اللہ تعالیٰ سے شرما گیا اب مزید کمی کی درخواست نہیں کر سکتا غیب سے آواز آئی کہ یہ نمازیں پانچ ہیں مگر پچاس کے برابر ہیں یعنی ان پانچ نمازوں کا ثواب پچاس نمازوںکے برابر ہے ۔
محترم سامعین!نبی کریم ا کے سفر معراج کا سب سے اہم تحفہ نماز ہے اور اسی نماز کو نبی کریم انے تمام مسلمانوں کیلئے معراج کہا ہے جیسا کہ حدیث مبارک ہے الصلوۃ معراج المؤمنین کہ نماز مومنوں کی معراج ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو صحیح نماز پڑھنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔
_________________________

Flag Counter