Deobandi Books

ماہنامہ الحق دسمبر 2013ء

امعہ دا

60 - 65
مولانا حامد الحق حقانی 
دارالعلوم کے شب و روز 
وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی حضرت مہتمم صاحب کی ملاقات:
	وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی خصوصی دعوت پر حضرت مہتمم صاحب نے وزیراعظم ہائوس میں ان سے تفصیلی ملاقات کی‘ دونوں رہنمائوں نے پاکستان میں جاری شورش ‘ ڈرون حملوں ‘ غیرملکی جارحیت اور قیام امن سمیت دیگر ایم ایشوز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم صاحب نے حضرت مہتمم صاحب سے طالبان سے مذاکرات اور قیام امن کے لئے درخواست کی۔ حضرت مہتمم صاحب نے قیام امن کے حوالے سے اس حکومتی موقف اور اقدام کوسراہا اور فرمایا کہ فوجی آپریشن اور جنگ مسائل کا حل نہیں بلکہ مذاکرات اور بات چیت سے تمام مسائل آسانی سے حل ہوسکیں گے۔ حضرت مہتمم صاحب نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ وہ طالبان سے مذاکرات کے لئے سنجیدہ کوشش کریں گے۔ حضرت مہتمم صاحب ڈرون حملوں اور امریکی جارحیت کو روکنے کے لئے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ ہرحال میں کردار ادا کریں تو یقینا بہت سے مسائل حل ہوسکیں گے۔
جناب عمران خان ودیگر سیاسی زعماء کی دارالعلوم آمد :
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین جناب عمران خان صاحب ‘حضرت مہتمم صاحب مدظلہ سے ملاقات کے لئے اکوڑہ خٹک تشریف لائے اور مختلف سیاسی و سماجی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ پھر دونوں رہنمائوں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔عمران خان صاحب کے ساتھ وفد میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل جناب جہانگیر ترین‘ وزیراعلیٰ جناب پرویز خٹک ‘ وزیرصحت جناب شوکت علی یوسفزئی ‘ میاں جمشید الدین کاکاخیل اورادریس خٹک وغیرہ سمیت دیگر ایم پی ایز بھی تھے‘ اس کے علاوہ نامور اینکروصحافی جناب کاشف عباسی اور دیگر اہم صحافی بھی موجود تھے۔
دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام قومی قبائلی جرگہ :
۲۲؍دسمبر ۲۰۱۳ء :   دفاع پاکستان کونسل نے امریکی ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کیخلاف المرکز الاسلامی پشاور میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا جن میں دفاع پاکستان کونسل کی مرکزی قیادت کے علاوہ قبائلی مشران نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ قبائلی زعماء نے امریکہ سے پر زور مطالبہ کیا کہ ڈرون حملوں میں زیادہ تر ہمارے بچے اور خواتین شہید ہو رہے ہیں ۔ لہٰذا اس کو فی الفور روکا جائے ۔ 
Flag Counter