Deobandi Books

ماہنامہ الحق دسمبر 2013ء

امعہ دا

61 - 65
مختلف ٹی وی چینلز ‘ نمائندوں اور صحافیوں کی دارالعلوم آمد:
	وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات اور طالبان سے مذاکرات کاٹاسک ملنے کے بعد کئی ٹی وی چینلز اور صحافیوں نے حضرت مہتمم صاحب مدظلہ سے انٹرویوز اور تبادلہ خیال کرنے کیلئے دارالعلوم کا رخ کیا۔
 	’’اب تک‘‘ ٹی وی چینل کے معروف اینکر پرسن عادل عباسی نے اپنے مقبول پروگرام ’’ٹیبل ٹاک‘‘ میں 
	مہتمم صاحب کا انٹرویو کیا۔ 
 ٭	معروف صحافیہ محترمہ بتول نے News-1 ٹی وی چینل کے لئے انٹرویو ریکارڈ کیا۔
 ٭	جیو ٹی وی سے معروف صحافی وتجزیہ نگار جناب سلیم صافی نے اپنے مقبول پروگرام’’جرگہ‘‘ کے لئے 
	انٹرویو کیا۔
 ٭	کیپٹل ٹی وی سے معروف انوسٹی گیٹر رپورٹر اورتجزیہ نگار جناب عبدالستار خان نے اپنے پروگرام ’’یہ کیا 
	بات ہوئی‘‘ کے لئے انٹرویو کیا۔
 ٭	واشنگٹن پوسٹ ( معروف امریکی اخبار ) سے نامور صحافی خاتون ’’پامیلا کانسٹبل ‘‘ نے حضرت مہتمم 
	صاحب کا انٹرویو کیا ۔ 
 ٭	 پی ٹی وی چینل سے معروف صحافی جناب انوار الحسن صاحب نے اپنے پروگرام ’’سچ تو یہ ہے ‘‘ کیلئے 
	انٹرویو کیا ۔
 ٭	روزنامہ ’’اسلام‘‘ سے مولانا محمد شفیع چترالی صاحب نے انٹرویو کیا اور جامعہ ابو ہریرہ کے مہتمم مولانا عبدالقیوم حقانی صاحب بھی حضرت مہتمم صاحب سے ملاقات کیلئے تشریف لائے ۔ اس موقع پر حضرت مہتمم صاحب سمیت دیگر حضرات نے مولانا عبدالقیوم حقانی صاحب کو سفر عمرہ اور شرح مسلم شریف کی اشاعت پر مبارکباد دی ۔ 
حضرت مولانا انوار الحق صاحب مدظلہ کا سفر کراچی:
۱۳؍دسمبر ۲۰۱۳ء کو جامعہ اسلامیہ کلفٹن کی تقریب تقسیم اسنادمیں حضرت مولانا انوار الحق صاحب نے کراچی جاکر  شرکت کی۔آپ اس تقریب میں خصوصی طورپر مدعو کئے گئے تھے اور آپ نے اس پروگرام کی صدارت کی۔ آپ کے ہمراہ وفاقی وزیرمذہبی امور سردار محمد یوسف اور دیگر اہم سیاسی ومذہبی رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔
دارالعلوم کی تعلیمی کمیٹی کا اہم اجلاس:
	حضرت مولانا انوار الحق صاحب کی زیرسرپرستی دارالعلوم کی تعلیمی کمیٹی اور تمام اساتذہ کا ایک اہم اجلاس 
Flag Counter