Deobandi Books

ماہنامہ الحق دسمبر 2013ء

امعہ دا

21 - 65
سلسلہ خطبات جمعہ 		            شیخ الحدیث حضرت مولانا حافظ انوار الحق صاحب
ضبط و ترتیب مولانا حافظ سلمان الحق حقانی 
بدنظری کی تباہ کاریاں اور اس کا علاج 
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم اما بعد فاعوذ بااللہ من الشیطان الرجیم‘ بسم اللہ الرحمن الرحیم
قُلْ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ یَغُضُّوا مِنْ اَبْصَارِہِمْ وَیَحْفَظُوا فُرُوْجَہُمْ ذٰلِکَ اَزْکٰی لَہُمْ اِِنَّ اللّٰہَ خَبِیْرٌم بِمَا یَصْنَعُوْنَ وَقُلْ لِّلْمُؤْمِنٰتِ یَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصَارِہِنَّ وَیَحْفَظْنَ فُرُوْجَہُنَّ وَلاَ یُبْدِیْنَ زِیْنَتَہُنَّ اِِلَّا مَا ظَہَرَ مِنْہَا وَلْیَضْرِبْنَ  بِخُمُرِہِنَّ عَلٰی جُیُوبِہِنَّ وَلاَ یُبْدِیْنَ زِیْنَتَہُنَّ اِِلَّا لِبُعُولَتِہِنَّ اَوْ اٰبَآئِہِنَّ اَوْ اٰبَآئِ بُعُولَتِہِنَّ اَوْ اَبْنَآئِہِنَّ اَوْ اَبْنَآئِ بُعُولَتِہِنَّ (النور:۳۰۔۳۱)
ترجمہ:  اے محمدا ایمان والوں سے کہہ دیجئے کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں۔اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں یہ ان کے لئے زیادہ پاکی اورپاکیزگی کی بات ہے بے شک اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال سے باخبر ہیں اور اسی طرح مسلمان عورتوں سے بھی کہہ دیجئے کہ وہ بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھیں۔ اوراپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں مگر وہ حصہ جواس (موقع زینت میں) غالباً کھلا رہتا ہے (جس کے ہروقت چھپانے میں حرج) اوراپنے دوپٹے اپنے سینوں پر ڈالتے رہا کریں اور زینت کے (مواقع مذکورہ) کو کسی پر ظاہر نہ ہونے دیں مگر اپنے شوہر پر یا اپنے (محارم پر) یعنی باپ پر یا اپنے شوہر کے باپ پر یا اپنے بیٹوں پر یا اپنے شوہر کے بیٹوں پر‘‘
پردہ معاشرہ کی پاکیزگی:
محترم حاضرین!  جن آیات کریمہ کی تلاوت میں نے آپ کے سامنے کی ان میں اسلام کے ایک اہم حیاء پر مبنی معاشرتی‘ اخلاقی اورپاکبازی سے معمور حکم یعنی پردہ اور حجاب کا ذکر ہے۔ رب کائنات نے جہاں پر گناہوں میں گرفتار ہونے والے اعمال وکردار سے بچنے والے احکامات ذکر فرمائے وہاں پر ان گناہوں میں پھنسنے والے اعمال کے ذرائع اور وسائل کا بھی سدباب کیا گیا ہے ۔ مثال کے طورپر شرک کو ممنوع قرار دیا تو بت پرستی اور غیراللہ کے سامنے ہاتھ پھیلانے سے بھی منع فرمایا وہاں پر تصاویر کو بھی جرم عظیم قرار دیا تاکہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک کرانے کا دروازہ ہی بند ہوجائے ‘ شراب نوشی کو انہ رجس من عمل الشیطان کہا گیا تو
Flag Counter