Deobandi Books

ماہنامہ الحق دسمبر 2013ء

امعہ دا

27 - 65
مولانانورمحمّدثاقبؔ *
علم اُصول حدیث میں علماء احناف کی تالیفی وتصنیفی خدمات
(قسط ۱۰ )
مقالہ نگارمولانا نورمحمد ثاقب دارالعلوم حقانیہ کے قابل فخر فرزند اور جید فضلا میں سے ہیں‘ خداداد صلاحیتیوں کی بناء پر امارت اسلامیہ افغانستان کے چیف جسٹس کے منصب پر فائز رہے‘ طالبان دور حکومت میں علامہ اقبال کے فرزند جناب جسٹس جاوید اقبال صاحب افغانستان کے دورہ پر گئے ان سے ملاقاتیں رہیں ‘ وہاں کے نظام عدالت اور فقہ حنفی کی گہرائی اور جامعیت پر بحث و تمحیص اوران کی کارکردگی سے اتنے متاثر ہوئے کہ کابل سے واپسی پر ناچیز سے ملنے میری رہائش گاہ تشریف لائے۔ میری خواہش پر انہوں نے دارالعلوم کے وسیع ہال ایوان شریعت میں اپنا تاثراتی خطاب فرمایا اور جناب ثاقب صاحب کا زبردست انداز میں ذکر کیا۔ خطاب اس وقت الحق میں چھپ چکا تھا بعد میں انہوں نے اپنے سفرنامہ میں بھی ان کا ذکر کیا ۔امید ہے ان کا تحقیقی مضمون علمی حلقوں کے لئے دلچسپی کا باعث ہوگا۔  }مولانا سمیع الحق{ 
_______________________________
 اَلْحَمْدُ لِلّٰہ الّذی جَعَلَ الاِسناد أساسًا لِھٰذا الدّین المتین ، وخَصَّ بہٖ مِن بین الأمَم اُمّۃَ سیّد الأوّلین والآخرین ، ولولاالاِسناد لقَالَ مَن شاء ما شاء کما رُوی ذٰلک عن الأئمّۃ الرّاسخین ، والصّلٰوۃ والسّلام علٰی حبیب اللّٰہ سیّدِنا محمّد نِ الرّسول الأمین ، بَشَّرَالرَّاوین لِکلامہٖ أن ینضّرَاللّٰہُ وجوھَھم فی ھذہ الدّار وفی یوم الدّین ، وعلٰی آلہٖ  وأصحابہ الرُّواۃ الثِّقات العُدول المیامین ، وعلٰی أتباعھم الّذین حَرَصُواعلٰی عُلوّالاِسناد الٰی سیّدالأنبیاء والمرسلین۔
أمّابعد ! بندہ نے اُصولِ حدیث کے سلسلۂ مضامین کی پچھلی قسطوں میں علمِ اُصول الحدیث،علوم الحدیث،علم مصطلح الحدیث اورعلم درایۃ الحدیث میں علماء احناف کی چارسوپچاس(۴۵۰)
کتابوں کاتذکرہ کیاتھا۔
	ناظرین ِ کرام کویادرکھناچاہئے کہ اِس سلسلۂ مضامین کی جتنی کتابوں کاتذکرہ کیاجارہاہے اِن میں سے اکثرکتابیں بفضلہ تعالیٰ بندہ راقم الحروف کے پاس موجودہیں جیساکہ ہم نے ابتدائی قسطوں میں یہ بات دہرائی تھی اوریہ بھی یادرکھناچاہئے کہ جوکتابیں ابھی تک ہاتھ نہیں آئیں اُن کی موجودگی کے ٹھوس اورمعتبرحوالہ جات اورمآخذموجودہیں البتہ طوالت سے بچنے کے لئے ہم نے اُن حوالہ جات اورمآخذکاذکرچھوڑدیاہے۔فقط
اَب اِس علم میں حضرات علماء احناف کی دیگرکتابیں(اُن کے مصنفین کی تواریخِ وفات کی ترتیب پر)ذکرکی جاتی ہیں 
___________________________
    *سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف افغانستان‘ وسابق رئیس دارالافتاء المرکزیہ افغانستان

Flag Counter