Deobandi Books

ماہنامہ الحق دسمبر 2013ء

امعہ دا

28 - 65
 جوکہ مندرجہ ذیل ہیں:
۴۵۱۔’’ الکلام فی الجرح والتّعدیل ‘‘  تالیف امام الجرح والتّعدیل وأوّل مدوِّنٍ لِفنّ أسماء الرّجال یحیی بن سعید القطّان البصری الحنفی ، المولود سنۃ ۱۲۰ھ ، المتوفّٰی یوم الأحد سنۃ ۱۹۸ھ
(آج سے پورے سو(۱۰۰)سال قبل دارالعلوم دیوبندکے ماہواررسالہ’’القاسم‘‘کے رمضان المبارک۱۳۳۵ھ کے شمارے میں ناظم کتب خانہ دارالعلوم دیوبندمولاناعبدالحفیظ علوی دربھنگوی کے ’’ فنّ اسماء الرجال ‘‘سے متعلق مضمون میں یہ عنوان قائم کیاگیاہے کہ’’علم اسماء الرجال کامدوِّنِ اوّل حنفی تھا‘‘اوراس میں میزان الاعتدال للذھبی کے دیباچہ کے حوالے سے یہ بات فرمائی ہے کہ سب سے پہلے فنّ اسماء الرجال میں یحییٰ بن سعیدالقطان حنفی المتوفّٰی۱۹۸ھ نے ایک کتاب لکھی جس میں اُنہوں نے تمام اُصول وضوابط اوررُواۃ پرجرح وتعدیل کابیان کیاہے اوراُن کوایک شیرازہ میں مرتب کرکے مابعدنسلوں کیلئے بہترین شاہراہ قائم کردیا۔
یحییٰ بن سعیدالقطان کے بعداُنکے شاگردوں میں یحییٰ بن معین،علی بن المدینی،امام احمدبن حنبل،عمروبن الفلاس، ابوخیثمہ وغیرہ نے اِس فن میں گفتگوکی،اوریہ اِس فن کے امام شمارکئے جاتے ہیں،پھراِن بزرگوں کے بعداِن کے تلامذہ ابوزرعہ رازی،ابوحاتم،امام بخاری،امام مسلم،ابواسحٰق جوزجانی وغیرہ آئمۂ فن نے اِس علم(اسماء الرجال)میں یدِطولیٰ حاصل کیا۔
	چنانچہ بندہ راقم الحروف نے خودمیزان الاعتدال کی طرف مراجعت کی تواُس کے دیباچہ کے صفحہ۱،۲پریہ عبارت درج پائی: وقد أَلَّفَ الحُفّاظ مصنّفاتٍ جمّۃً فی الجرح والتّعدیل مابین اختصار وتطویل فأوّل من جَمَعَ کلامَہ فی ذٰلک الامامُ الّذی قال فیہ أحمد بن حنبل: مارأیتُ بِعَینَیّ مثل یحیی بن سعید القطان، وتکلّم فی ذٰلک بعدہٗ تلامذتہ: یحیی بن معین، وعلیّ بن المدینی، وأحمد بن حنبل، وعمروبن علیّ الفلّاس، وأبوخیثمۃ ، وتلامذتھم ،کأبی زرعۃ ، وأبی حاتم ، والبخاری ، ومسلم ، وأبی اسحاق الجوزجانی السّعدی ، وخلقٌ من بعدھم ، مثل النّسائی، وابن خزیمۃ ، والتّرمذی ، والدّولابی ، والعقیلی۔
اوراِس بات کو ، کہ سب سے پہلے فنِ اسماء الرجال کوامام یحیی بن سعیدقطان حنفی نے مدوّن کیااوراِس فن کا سنگِ بنیاد رکھا ، مولاناعبدالسلام مبارکپوری(متوفّٰی۱۳۴۲ھ)نے بھی اپنی کتاب ’’ سیرۃالبخاری ص۸۱ ‘‘ میں ذکرکیاہے)
رہی یہ بات کہ امام یحیی بن سعیدالقطان حنفی ہیں،اِس پردیگرکتابوں کے علاوہ ’’تذکرۃالحفّاظ للذّھبی‘‘ ج۱ص۲۲۴، ’’تاریخ بغداد ‘‘ج۱۳ص۳۴۵  ، ’’ البدایۃ والنّھایۃ للحافظ ابن کثیر ‘‘ ج۷ص۸۷ ، ’’ سیرأعلام النّبلاء  للذّھبی‘‘  (ت۱۳۶۷)میں بھی تصریح کی گئی ہے۔‘‘
۴۵۲۔’’ مُعجم الصّحابۃ  ‘‘  تالیف الشّیخ الامام الحافظ الثّقۃ محدّث الجزیرۃ أبی یعلٰی أحمد بن علیّ بن المثنّی بن یحیی بن عیسی بن ھلال التّمیمی الموصلی الحنفی، المولود فی الثّالث من شوّال سنۃ ۲۱۰ھ   وقیل سنۃ ۲۲۰ھ ، المتوفّٰی سنۃ ۳۰۷ ھ

Flag Counter