Deobandi Books

ماہنامہ الحق دسمبر 2013ء

امعہ دا

25 - 65
کے بارے میں آپ ﷺسے مخاطب ہوکر فرمایا کہ آپؐ نے اپنے چچا کے بیٹے ہی کا رُخ موڑ دیا تو حضورﷺنے جواباً فرمایا کہ میں نے ایک جوان مرد کو جوان عورت کی طرف اور جوان عورت کو جوان مرد کی طرف نظر کرتے دیکھا تو مجھے دونوں کے متعلق شیطان کی مداخلت اوروسوسہ اندازی کا اندیشہ ہوا۔اس لئے میں نے فضل ؓ کا منہ موڑ دیا۔ آپؐ کے دل میں یہ اندیشہ پیدا ہوا کہ کہیں شیطان ان دونوں کے درمیان مداخلت نہ کرے ۔
عبداللہ بن ام مکتوم کا واقعہ :
	اسی طرح شیطانی وسوسے کے پیش نظر ان لوگوں سے بھی پردہ پوشی کا حکم ہے جو دیکھنے کی قدرت نہ رکھتے ہوں‘ یعنی اندھے ہوں چنانچہ ایک مرتبہ اُم سلمہؓ اور اُم المومنین میمونہؓ آپ کے ساتھ موجود تھیں کہ اس وقت ایک اندھے صحابی حضرت عبداللہ ابن مکتوم ؓ  تشریف لائے تو آپؐ نے دونوں کو پردہ کرنے کا حکم دیا۔
وعن ام سلمۃ انھا کانت عند رسول اللہ ﷺومیمونہ اذا قبل ابن ام مکتوم فدخل علیہ فقال رسول اللہ ﷺ احتجبامنہ فقلت یا رسول اللہﷺ الیس ھواعمیٰ لایبصرنا فقال رسول اللہ ﷺافعمیاو ان انتما الستما تبصرانہ (رواہ احمد والترمذی)
’’حضرت ام سلمہؓ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ میں اور ام المومنین حضرت میمونہؓ رسول اللہ ﷺکے پاس موجود تھیں کہ اچانک ابن مکتوم (جوکہ ایک نابینا صحابی تھے) تشریف لائے آنحضرت ﷺ ابن مکتوم کو دیکھ کر ان دونوں ازواج مطہرات سے فرمایا کہ ’’ان سے پردہ کرو‘‘ ام سلمہؓ فرماتی ہیں کہ آپؐ کا یہ حکم سن کر میں نے عرض کیا کہ کیا وہ نابینا نہیں ہیں وہ ہمیں نہیں دیکھ سکتے تو آپ ﷺنے فرمایا کیا تم دونوں بھی اندھی ہو؟ کیا تم ان کونہیں دیکھ رہیں(مطلب یہ ہے کہ وہ اندھے ہیں تم تو اندھی نہیں ہو)‘‘
نابینا سے پردہ :
حضرات محترم ! آپ نے سن لیا کہ آپ ﷺنے اپنے پاکباز بیویوں سے فرمایا کہ تم دونوں اس نابینا صحابی سے بھی پردہ کرو‘ آج کے اس پرفتن دور میں جبکہ ہرطرف بے حیائی اور فحاشی کادور دورہ ہے کیا ان پاکباز صحابیہ سے کوئی اعلیٰ اور پاک دامن ہے؟ نہیں اور ہو بھی نہیں سکتا جبکہ ہم تو معمولی تعلق پر پردہ ختم کردیتے ہیں کہ فلاں تو میرا منہ بولا بھائی ہے منہ بولا بیٹا ہے ‘ میرے خاوند کا رشتہ دار ہے 
خاوند کے رشتہ داروں سے پردہ:
	حالانکہ خاوند کے رشتہ دار کے بارے میں حدیث مبارکہ میں بہت ہی سخت الفاظ میں وعید آئی ہے۔ ارشاد نبوی ﷺہے کہ 
عن عقبۃ بن عامر قال رسول اللہ ﷺایاکم والد خول علی النساء فقال رجل یارسول اللہ اَرائت
Flag Counter