Deobandi Books

ماہنامہ الحق دسمبر 2013ء

امعہ دا

23 - 65
نظر شیطانی کا تیر:
	یہی وہ ابلیس کی ابدی دشمنی ہے جو ہرمسلمان کو آڑے آرہی ہے۔ ایک حدیث قدسی ہے :
عن عبداللہ بن مسعود ؓ قال قال رسول اللہ ﷺعن ربہ عزوجل النظرۃ سھم مسموم من سھام ابلیس من ترکھا من مخافتی ابدلتہ ایمانا یجد حلاوتہ فی قلبہ (الترغیب والترھیب)
’’حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے اپنے رب کی جانب سے فرمایا‘ غیرمحرم پر نظر یعنی مرد کا اجنبی اور نامحرم عورت کی طرف دیکھنا اور عورت کا اجنبی وغیرمحرم مرد کی طرف نظر کرنا شیطان کے زہریلے تیروں میں سے ایک زہر آلودہ تیر ہے‘ کیونکہ ایسا تیر اپنے زہر کے سرایت کرجانے کی وجہ سے بڑا ہلاکت خیز ہوتا ہے جس نے میرے خوف سے اس کو یعنی نامحرم واجنبی کی طرف نظر کو چھوڑا یا منہ دوسرے طرف موڑ دیا‘ میں اس کے دل کو ایمان کی مٹھاس سے بھردوں گا۔
غیر محرم کو دیکھنا:
محترم حاضرین!  مقدس حدیث مبارکہ سے ثابت ہوا کہ سب سے خطرناک چیز کسی اجنبی عورت کی طرف نظرکرنا ہے جس کے ذریعہ سے اپنے خبائث اورمسلمان کو راہ حق سے ہٹانے کے عزم کے ذریعہ مسلمان کا یہ ازلی دشمن اپنا مکروہ کردار ادا کرتا ہے اور آخر الامر بات اس سے بڑھ کر زناکاری تک پہونچا دیتا ہے‘ یہی اس شیطان کے وہ کرتب ہیں جو ایک گناہ کو مسلمان کی نظروں اور دماغ میں مزین اور ایسا راسخ کردیتا ہے کہ اسی گناہ اور زنا میں مبتلا انسان اللہ کی گرفت بھلا کر بے پروا اور غافل ہوجاتا ہے وہ بھول جاتا ہے کہ دنیا کی چند لمحوں کی یہ لذت تو ایک سراب ہے۔ایسی غفلت اس پر طاری ہوجاتی ہے جیسے حضورﷺ کا ارشاد ہے: الناس نیام اذا ما توا فانتبھوا درحقیقت شیطان کے مکروفریب میں آنے والے خواب خرگوش میں مبتلا ہیں ‘ بعض اوقات کئی حضرات خواب میں ہنستے ہیں مگر ان کے ہنسنے کی کوئی حقیقت نہیں ہوتی جب خواب سے بیدار ہوجاتے ہیں وہ خواب کی وقتی اور عارضی لذت کا کوئی سر اور پیرمحسوس نہیں کرتے۔
بیماریوں کی جڑ:
محترم دوستو!   آنحضرت ﷺکی خدمت میں صحابہؓ موجود تھے‘ فرمایا اللہ تم کو چند باتوں سے محفوظ رکھے‘ فرمایاکہ جس قوم میں بے حیائی پیدا ہوگئی اور فحشا بڑھ گئی تو اس کو خدا بیماریوں میں مبتلا کردیتا ہے۔ایسی ایسی بیماریاں جس کا کبھی نام اس کے باپ دادا نے بھی نہ سنا ہوگا ۔آج دیکھو بے حیائی کتنی بڑھ گئی ہے ہر مجلس اور ہرطرف کو دیکھو 
Flag Counter