Deobandi Books

ماہنامہ الحق دسمبر 2013ء

امعہ دا

16 - 65
شیخ الحدیث کا سفر ملتان بغرض وفاق المدارس اجلاس :
۱۷فروری :  والد ماجد ملتان بغرض اجلاس عاملہ وفاق المدارس العربیہ تشریف لے گئے۔۲۲ فروری کو واپسی ہوئی۔ اس سفر میں والد ماجد نے دارالعلوم کے سالانہ جلسہ دستاربندی میں شرکت کیلئے اکابرین علماء کو دعوتیں بھی دیں جن میں مولانا احمد علی لاہوری مولانا محمد یوسف بنوری اور مولانا مفتی محمود نے شرکت کا وعدہ فرمایا۔
۱۹فروری:   اپنے گھر کی مسجد میں نماز جمعہ پڑھایا جس سے قبل محبت رسول اور فضیلت قرآن کے موضوع پر گھنٹہ بھرخطاب کیا۔
عرس اکوڑہ اور جامعہ سے رسالہ کا اجراء :
۲۰فروری:  اجتماع عرس (حاجی صاحب مہربان علی شاہ مرحوم) کے موقع پر بعض احباب کی آمد ہوئی ‘ جس میں مولانا سعدالدین مردان ‘ قاری سعید الرحمن وغیرہ سے ملاقاتیں کیں۔ جامعہ سے ’’جامعہ اسلامیہ‘‘ کے نام سے ایک ماہنامے کا اجراء کیا گیا ۔
۲۱فروری:  مولانا صدرالدین راولپنڈی کی دارالعلوم آمد ہوئی ۔	    
۲۸ مارچ:   عیدالفطر کا دن تھا
مولانا شمس الحق افغانی کو جلسہ حقانیہ میں شرکت کی دعوت:
۳۰مارچ:  مولانا شمس الحق افغانی کو دارالعلوم کے سالانہ جلسہ میں شرکت کی دعوت دینے صبح عمر زئی گیا۔بعد العصر مولانا سے ان کے مکان واقع موضع ترنگ زئی میںملاقات ہوئی۔
مولانا عبدالجمیل لوند خوڑ کے فرزند کی پیدائش پر تبریک‘مولانا شیرعلی شاہ کی شادی:
۳۱مارچ:	صبح براستہ تخت بھائی چارسدہ سے لوند خوڑ روانہ ہوا‘کچھ دیر سخاکوٹ میں ٹہرا‘ رات لوند خوڑ میں رہا ۔مولانا عبدالجمیل فاضل دیوبند کو فرزند (حسین احمد) کی پیدائش پر مبارکباد دی۔
۱ ؍ اپریل :   لوند خوڑ سے واپسی پر ۱۰ بجے زیارت کاکاصاحب جانا ہوا جہاں مولانا مفتی سیاح الدین سے ملاقات کی اور پھر واپس ہوا۔
۴؍اپریل:  حافظ سید نور بادشاہ اور مولانا شیر علی شاہ کی معیت میںپشاور برائے طباعت پوسٹر ودیگر کاغذات جلسہ وغیرہ جانا ہوا رات حاجی کرم الہٰی کے مکان میں ٹھہرا ۔
۵؍اپریل:   پشاور سے شام کو ٹرین سے واپسی ہوئی۔
۱۴؍اپریل:   آج مولانا شیرعلی شاہ صاحب کی شادی ہوئی۔


Flag Counter