Deobandi Books

ماہنامہ الحق دسمبر 2013ء

امعہ دا

15 - 65
ایسی کتب دیکھنے کاموقع ملا جو اس سے قبل دیکھنے میں نہیں آئے۔ فکرونظرکو جلاء ملی ‘ میں نے اپنی ڈائری میں بعض نوادرات اور کتب کے اسماء نوٹ کئے۔
دارالعلوم کے سالانہ امتحان کے پرچوں کی چھپائی:
رجعت  بعد المغرب من البشاور فی القطار وکان قیامی فی بشاور لطباعۃ اوراق الاختبار آلسنوی 
والی سوات کی فرمائش پر مدرسہ حقانیہ سوات کے امتحانات کیلئے اساتذئہ حقانیہ اوراحقر کاجانا:
۸ فروری:   والئ ریاست سوات کی دعوت پر مدرسہ حقانیہ سیدو کے امتحانات کیلئے مولانامحمد علی صاحب سواتی ومولانا عبدالحلیم صاحب زروبی کی رفاقت میں روانگی ہوئی ۴ بجے مینگورہ پہنچے،مولانا علامہ مارتونگ بابا صاحب سے بعد العصر ملاقات اورامتحانات کے سلسلہ میں گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ہمارا قیام شاہی مہمان خانہ سیدو شریف میں رہا۔
۹ فروری:   صبح والئی سوات سے ملاقات کی پھر امتحانات کا آغاز ہوا۔دارالعلوم کے طلبہ نے ہمارا باہر نکل کر استقبال کیا جبکہ اساتذہ نے دفتر میں کیا۔
گوتم بدھ دور کے کھنڈرات کا معائنہ اور والی کی دعوت میں شرکت:
۱۱فروری:    دوپہرکو بادشاہ صاحب میاں عبدالودود سے طویل ملاقات رہی پھر انکے دعوت خاص میں شرکت کی، بعد عصر مینگورہ کے جنوب مشرق میں ازمنہ قدیمہ بدھ مت کے زمانہ کے تاریخی کھنڈرات دیکھے۔ 
سابق صدرالمدرسین حقانیہ مولانا عبدالغفور ؒ مرحوم کے گائوں اورمرقد پر حاضری:
۱۲فروری:   صبح بحرین روانگی ہوئی‘ جاتے ہوئے کچھ دیر مدین میں ٹھہرے۔۱۱بجے بحرین پہونچے مناظر قدرت کی رنگینی اورحسن سے خوب محظوظ ہوا ۔۱۲ بجے واپس ہوئے نماز جمعہ مدین میں پڑھی۔۲بجے شینڑ اترے الحمدللہ۔ عرصہ دراز کے جذبہ واشتیاق کے بعد حضرت استاذی المکرم مولانا عبدالغفور صاحب مرحوم کے مزار پر حاضری ہوئی۔ جذبات غم بھر آئے اور دل کی بھڑاس نکلی ایک گھنٹہ ان کے دولت کدہ پر ٹھہرے رات کو سیدو شریف واپس ہوئے۔
نتائج امتحانات اور رپورٹ پیش کرنا ، ولی عہد وقاضی القضاہ سے ملاقاتیں پھر واپسی:
۱۳فروری:   صبح والئ صاحب جہانزیب عبدالحق سے ملے‘ نتیجہ امتحانات دورہ حدیث سے آگاہ کیا اور رپورٹ پیش کی گئی۔اسکے بعد میں ولی عہد اورنگزیب سے ملا۔دوپہر بادشاہ صاحب میاں عبدالودود سے انکے سرمائی محل میں الوداعی ملاقات ہوئی۔ بعدالظہرقاضی القضاۃ سوات مولانا عزیزالرحمن فاضل دیوبند کیساتھ چائے پی اور بس کے ذریعے واپس ہوئے۔ رات کو آٹھ بجے اکوڑہ بخیر وعافیت پہونچے۔
٭	دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ کے امتحانات ختم ہوئے اور تعطیلات شروع ہوئیں۔

Flag Counter