Deobandi Books

ماہنامہ الحق نومبر 2013ء

امعہ دا

57 - 65
ادارہ 
افکاو تاثرات 
     ٭ 	         	حلال آگہی وتحقیقاتی کونسل……پروفیسر احمد خان ‘کراچی
الحمدللہ اللہ کے فضل وکرم سے حلال آگہی وتحقیقاتی کونسل کی جانب سے ۲۹ ستمبر ۲۰۱۳ء کو رنگون والا ہال کراچی میں حلال آگہی وتحقیقاتی کونسل (HARC) کے زیراہتمام علماء کرام کی زیرسرپرستی ‘ تاجروں ‘ صنعتکاروں اورسائنسدانوں کے لئے ’’دورِ حاضر میں حلال آگہی سے متعلق درپیش مسائل اور ہماری شرعی ذمہ داریاں‘‘ کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس مجلس مذاکرہ میں تقریباً۲۰۰ تا ۳۰۰ چنیدہ مرد و خواتین (خواتین کیلئے پردے کا انتظام تھا) جس میں مفتیان وعلماء کرام ‘ شعبہ تخصص وافتاء کے طلباء کراچی یونیورسٹی کے اساتذہ وطلباء ‘ تاجر برادری‘ صارفین ‘صنعتکار ‘ برآمدکنندگان‘ درآمدکنندگان‘ شریک ہوئے۔ اس سیمینار میں جو طرز اختیار کیا گیا وہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے منفرد تھا۔ مکمل سیمینار مختلف موضوعات پر باہمی مذاکرے کیلئے چارنشستوں (Sessions) پر مشتمل تھا۔ ہرنشست دس یا بارہ افراد پر مشتمل تھی۔ان نشستوں میں مفتیان کرام‘ صنعتکار ‘ سائنسدان‘ برآمد کنندگان‘ درآمد کنندگان ‘ سرٹیفیکیشن باڈیز کے ذمہ داران اور حکومت کے متعلقہ اداروں کے ذمہ دار شامل رہے۔ تمام نشتوں کے کچھ موضوعات اور سفارشات حسب ذیل ہیں:
٭  سرٹیفیکیشن باڈیز کا آپس میں رابطہ ‘معلومات کا تبادلہ اور تعاون ہونا چاہیے۔٭  درآمد کے دوران سختی سے پاکستان حلال اسٹینڈرڈ کو اپنایا جائے۔  ٭  وہ تمام کمپنیاں جو غذا ‘ دوا ‘ یا ان کے اجزاء کے کاروبار سے منسلک ہیں انہیں مستقل علماء کرام کی نگرانی میں کام کرنا چاہیے۔٭  مصنوعات پر اجزائے ترکیبی کے معروف نام تحریر کئے جائیں صرف سائنسی ناموں سے گریز کیا جائے ‘ تاکہ صارفین کو خریدنے میں دشواری نہ ہو۔ ٭  حلال کی ضرورت کو سامنے رکھ کر عصری نصاب کے ازسرنو جائزہ کے لئے کمیٹی تشکیل دی جانی چاہیے جو اسکول ‘کالج ‘یونیورسٹی کے نصاب میں ان مضامین کو شامل کرنے کی ہدایات مرتب کرے۔ پہلی جماعت سے ہی ان مضامین کو شامل کیا جائے۔٭  پاکستان حلال اسٹینڈرڈ کو مقامی زبانوں اور قومی زبان میں ترجمہ کرکے شائع کردیا جائے تاکہ عام لوگ اور خصوصاً مفتیان کرام استفادہ کرسکیں اور دارالافتائوں سے اس کی توثیق آسان ہو اورعلماء کرام کے طبقے میں مقبولیت آسان ہو۔٭  HARC اور حلال فائونڈیشن باہمی تعاون سے اب تک مرتب کردہ نصاب کویونیورسٹی کے نصاب میں شامل کروانے کی کوشش کریں۔٭  PSQCA کو چاہیے کہ وہ پاکستان حلال اسٹینڈرڈ کی اشاعتِ عام کرے اور بین الاقوامی طورپر اس کی قبولیت اور مقبولیت کے ذرائع اختیار کرے ٭بحیثیت مسلم  
Flag Counter