Deobandi Books

ماہنامہ الحق اکتوبر 2013ء

امعہ دا

8 - 65
شیخ کے تینوں بیٹے ' حسین 'عبداللہ ' ابراہیم بڑے عالم اورآپ کے شاگرد تھے' آپ کے بعد آپ کی جگہ مسند قضاء پر بیٹھے آپ کے پوتے عبدالرحمن بن حسین نے بھی آپ سے تعلیم حاصل کی' ان کے متعدد رسائل و شرح کتاب التوحید شائع ہوئے ہیں۔ آج کل آپ کے خاندان سے شیخ عبداللہ بن حسن شیخ القضاة قادر شیخ محمد بن عبداللطیف وغیرہ اہل علم کی ایک جماعت موجود ہے اہل نجد اورخود سلطان ان کا بہت احترام کرتے ہیں۔
( یہ مضمون کتاب التوحید کے مقدمہ اردو جسے محمد بن یوسف بن محمد پوری نے لکھا ہے 'سے اخذ کیا گیا ہے جو نور محمد کتب خانہ سے شائع ہوا۔) (سمیع الحق)
_____________ O _____________
شیخ ابن عربی کی امام رازی کونصیحت آمیز خط:
شیخ ابن عربی  نے امام رازی کو ایک خط میں نصیحت فرمائی ہے کہ نظرواستدلال کی قید میں سے رہا ہو اور ریاضات  مکاشفا ت اورخلوات کے ذریعہ معرفت الہٰی حاصل کرکے سکون وطمانیت وراحت حاصل کرلو۔ فرماتے ہیں' 
_____________ O _____________
فاذن ینبغی للعاقل ان یتعرض لنفحات الجود ولایبقی ماسوراً فی قید نظرہ اوکسبہ فانہ علی شبہة فی ذلک ولقد اخبرنی من لقیت من اخوانک من لہ فیک  نیلہ انہ رت وقد بکیت یوماٍ فسلک ھو ومن حضرہ عن بکائک فقلت مسئلة اعتقدبھا منذثلثین سنة فتبین لی الساعة بدلیل لاح لی ان الامر علی خلاف ماکان عندی قبکیت لعل الذی لاح لی ایضا یکون مثل الاول فھذا قولک ومن المحال علی الواقف بمرتبہ العقل والفکر ان یستریح او ان لیسکن ولا سیّمافی معرفة اللہ تعالیٰ فی بالک یا اخی یتنفی فی ھذہ الورطة  ولا تدخل طریق الریا ضات والمکاشات والمجاہدات والخلوات التی شرعھا رسول اللہ ۖ فتنال ما نال من قال فیہ اللہ سبحانہ عبداً من عبادنا اتیناہ رحمةً من عندنا وعلمناہ من لدنا علما  (کشکول بہاؤالدین عاطی مطبوعہ مصر'ص ٢٤١)
اب عقل مند کے لئے مناسب ہے کہ وہ خدا کی جودوکرم کی خوشبوؤں سے فائدہ اٹھائے اور نظر واستدلال کی قید میں نہ پھنسا رہے کیونکہ وہ اس طرح ہمیشہ حالات میں رہتا ہے چنانچہ مجھ سے تمہارے ایک دوست نے جو مجھ سے ملا ہے اور تمہارے ساتھ حسن عقیدت رکھتا تھا' یہ بیان کیا ایک دن آپ بہت روئے تو اس نے اور حاضرین نے وجہ دریافت کی تو تم نے جواب دیا کہ ایک مسئلہ جس پر تیس برس سے میں اعتقاد جمائے ہوئے تھا اس وقت تک ایک دلیل سے مجھ کو غلط ثابت ہوا اس کے بعد مجھ کو کیا اطمینان ہے کہ جو تحقیق سے مجھ پراب ظاہر ہوئی ہے وہ بھی پہلے کی طرح غلط نہ ہو۔ خود تمہارا قول ہے اور واقعی وہ شخص جو عقل اور استدلال کے مرتبہ سے آگے نہیں بڑھا' ناممکن کہ سکون اطمینان وراحت حاصل کرے بالخصوص خداتعالیٰ کی معرفت میں تو اے برادر پھر بھی تم کیوں اس 
Flag Counter