Deobandi Books

ماہنامہ الحق اکتوبر 2013ء

امعہ دا

63 - 65
مولانا حامد الحق حقانی 
دارالعلوم کے شب و روز 
جامعہ میں تعطیلات عید الاضحی کے بعد دوبارہ اسباق شروع: ۲۶؍اکتوبر ۲۰۱۳ بروزہفتہ سے جامعہ دارالعلوم حقانیہ میں ۱۵ دن کی عید الاضحی کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد دوبارہ اسباق حسب سابق شروع کئے گئے۔
دفاع پاکستان کونسل کا سربراہی اجلاس:	۴؍نومبر ۲۰۱۳ء کو امریکی ڈرون حملے کے بعدکی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے دفاع پاکستان کونسل کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ کونسل کے اہم سربراہان کے ساتھ ۴؍نومبر کو بعد از نمازمغرب اسلام آباد کے پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس کی جو میڈیا سے براہ راست بھی نشر ہوئی۔ جماعت الدعوہ کے حافظ محمد سعید صاحب‘ جماعت اسلامی کے امیر پروفیسر منور حسن صاحب‘ اہل سنت والجماعۃ کے علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب‘ جہاد افغانستان کے سرکردہ جرنیل جناب جنرل حمید گل اوردیگر زعماء بھی حضرت مولانا سمیع الحق صاحب مدظلہ کے ہمراہ تھے۔
انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کی افسران کی دارالعلوم آمد:	بی پی ایس ۱۹ گریڈ میں منتقل ہونے والے آفیسر کیلئے  مڈ کیئریر منیجمنٹ کورس(MCDC) کا انعقاد کیا گیا۔مختلف صوبائی اور مرکزی اداروں سے تعلق رکھنے والے ۱۸ اعلیٰ افسران نے اس میں شرکت کی۔ کورس میں صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اداروں کا وزٹ بھی کرایا گیا۔دارالعلوم حقانیہ کے نظام و نصاب دیکھنے کے لئے دارالعلوم تشریف لائے۔ ان کو ملٹی میڈیا (پروجیکٹر ) کے ذریعے دارالعلوم حقانیہ کے تمام شعبہ جات و فیکلٹیز کا تعارف کرایا گیا۔اس کے بعد سوال و جواب کے سیشن میں مولانا سمیع الحق صاحب نے انہیں دینی مدارس کے نظام سے تفصیلی طورپر متعارف کیا‘ جس پر انہوں نے اطمینان ظاہر کیا۔اورکہاکہ مدارس اور خصوصاً دارالعلوم حقانیہ کے بارے میں ہماری ساری غلط فہمیاں دور ہوگئیں۔افسران کا تعلق ملک کے چاروں صوبوں اور وفاقی وصوبائی محکموں سے تھا اور مختلف موضوعات پر یہاں کے اساتذہ سے استفادہ اور تبادلہ خیال کرتے رہتے ہیں جس سے مسٹر اور مُلّا کی انگریزوں کی تفریق اور دونوں طبقوں کے درمیان بہت سی غلط فہیموں کا ازالہ ہوتا رہتا ہے۔
مغربی میڈیا کی دارالعلوم آمد: ۲۷؍اکتوبر۲۰۱۳ء کو امریکہ و برطانوی چینل وائس میڈیا انک اور HBO کی ٹیم نے حضرت مولانا سمیع الحق صاحب مدظلہ سے موجودہ حالات پر تفصیلی انٹرویو ریکارڈ کیا۔ٹیم کی قیادت جناب سروش علوی صاحب کررہے تھے۔ انہوں نے طالبان مذاکرات سمیت دیگر اہم ایشوز پر مولانا سمیع الحق سے انٹرویو کیا۔ 
دارالعلوم کی نئی جامع مسجد کے بارے میں ایک اہم مشاورتی اجلاس:	 ۳۱؍اکتوبر بروز جمعرات کو سابق مفتی و استاد اور جامعہ عثمانیہ پشاور کے بانی ومہتمم مولانا مفتی غلام الرحمن صاحب انجینئرجناب جاوید صاحب اور ماہرین تعمیرات کے ہمراہ دارالعلوم تشریف لائے۔وفد کامقصد دارالعلوم کی مجوزہ مسجد کی نئی تعمیر اور نقشوں کا
Flag Counter