مولانامحمدجہان یعقوب *
اسلامی سال کاآغازاورچندگزارشات
کیلنڈر دوقسم کے ہوتے ہیں،ایک کوگریگورین کیلنڈرکہاجاتاہے،جسے ہم عیسوی سال کانام دیتے ہیں ااوردوسرے کوشمسی کیلنڈرکہاجاتاہے جسکوہم قمری تقویم یاہجری سال کانام دیتے ہیں۔ہجری سال کاآغازمحرم الحرام سے ہوتاہے،جسکاآغازہواچاہتاہے۔یہ انتہائی افسوس ناک امرہے کہ آج کے مسلمان اوربالخصوص نئی پودکو، جومستقبل کی معماروصورت گرہے،اسلامی ہجری تقویم کے مہینوں کے نام تک معلوم نہیں اگریادہیں توصرف چندمہینے ،جوواقعات وخرافات کی طرف منسوب ہیں ۔علمائے کرام نے لکھاہے کہ اگرچہ دفتری ضروریات کے تحت گریگورین کیلنڈر کااستعمال درست ہے ،تاہم اسلامی مہینوں کے ناموں کاجاننااورانکی عظمت وفضیلت کاقائل ہونابھی فرض کفایہ ہے۔
عربوں کی اصل تقویم قمری تقویم تھی مگر وہ مدینہ منورہ کے پڑوس میں آباد یہودی قبائل کی عبرانی(یہودی)تقویم کی طرپر اپنے تجارتی اور ثقافتی فائدے کی خاطر خالص قمری کی بجائے قمری شمسی تقویم استعمال کرتے تھے۔ رسول اکرمﷺ نے حجۃ الوداع کے موقع پر اس قمری شمسی تقویم کو ہمیشہ کیلئے منسوخ فرماکر خالص قمری تقویم کو بحال رکھا تھا جس کا آغاز ہجرت مدینہ کے اہم واقعے سے کیاگیا تھا ،لہٰذا یہ تقویم ہجری تقویم کے نام سے موسوم ہوئی ۔مسلمانوں کا ہجری سال حضوراکرمﷺ کی ہجرت سے شروع ہوتاہے جو کہ ہر قسم کے مفاسداور شرک و نجوم پرستی جیسے رذایل اور لغویات سے یکسرخالی ، خالص امن وآشتی کا پیغام ہے اس کی ابتداخود حضوراکرم ﷺ کے حکم سے ہوئی اور حضرت فاروق اعظم ؓ نے اپنے دور خلافت میں سرکاری مراسلات میں ’’اسلامی قمری ہجری‘‘ تاریخ کا اندراج لازمی قرار دیاتھا۔
شریعت محمدیہ ﷺمیں احکام شرعیہ مثال حج و غیرہ کا دارومدار قمری تقویم پر ہے۔ روزے قمری مہینے رمضان کے ہیں۔ نزول قرآن بھی رمضان میں ہوا، عورتوں کی عدت، زکواۃ کیلئے سال گزرنے کی شرط وغیرہ سب قمری تقویم کے اعتبار سے ہیں ۔عیدین یعنی عیدالفطر اور عیدالاضحی کا تعلق بھی قمری تقویم سے ہے، تاہم دنیوی مقاصد کیلئے شمسی تقاویم کا استعمال فرض کفایۃ ہونے کے علاوہ دینی وملی حمیت کا تقاضابھی ہے اور باعث اجر و ثواب بھی ۔
ناس ہولارڈمیکالے کے وضع کردہ نظام تعلیم کاکہ جس نے ہمیں اسلاف کی دوسری میراث وزریں روایات کے ساتھ ساتھ اپنی اصل ہجری قمری تقویم بھی بھلادی۔ہمیں اس اندھیرنگری میں حاکم سے توقعات وابستہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
* سینئرریسرچ اسکالر،جامعہ بنوریہ عالمیہ ،سائٹ ایریاکراچی