Deobandi Books

ماہنامہ الحق اکتوبر 2013ء

امعہ دا

18 - 65
سلسلہ خطبات جمعہ 		          	         شیخ الحدیث حضرت مولانا حافظ انوار الحق صاحب
ضبط و ترتیب مولانا حافظ سلمان الحق حقانی 
 تضحیک واستہزاء ایک معاشرتی ناسور
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم اما بعد فاعوذ بااللہ من الشیطان الرجیم‘ بسم اللہ الرحمن الرحیم
ٰٓیاََیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لاَ یَسْخَرْ قَومٌ مِّنْ قَوْمٍ عَسٰٓی اَنْ یَّکُوْنُوْا خَیْرًا مِّنْہُمْ وَلاَ نِسَآئٌ مِّنْ نِّسَآئٍ عَسٰٓی اَنْ یَّکُنَّ خَیْرًا مِّنْہُنَّ وَلاَ تَلْمِزُوٓا اَنفُسَکُمْ وَلاَ تَنَابَزُوْا بِالْاَلْقَابِ بِئْسَ الاِسْمُ الْفُسُوْقُ بَعْدَ الْاِِیْمَانِ وَمَنْ لَّمْ یَتُبْ فَاُوْلٰٓئِکَ ہُمُ الظّٰلِمُوْنَ   (سورۃ حجرات :۱۱)
’’اے ایمان والو ! نہ تو مردوں کی کوئی جماعت دوسرے مردوں کی کسی جماعت سے مذاق کرے ‘ کیاعجب ہے کہ جو لوگ مذاق اڑا رہے ہیں ان سے وہ لوگ بہتر ہوں جن کا مذاق اڑایا جارہا ہے اور نہ عورتوں کو عورتوں پر ہنسنا چاہیے ‘ یہ ممکن ہے جو عورتیں ہنسی اڑانے والی ہیں ان سے وہ عورتیں بہتر ہوں جن کی ہنسی اڑائی جارہی ہے اور نہ آپس میں ایک دوسرے کو طعنہ دیا کرو اور نہ ایک دوسرے کو بُرے لقب سے پکارا کرو ایمان لانے کے بعد فسق کا نام بہت بُرا ہے اور جو توبہ نہ کریں گے تو وہی لوگ ظلم کرنے والے ہوں گے۔‘‘
فلاحِ انسانیت:	  محترم سامعین!  قرآن سراپا ہدایت ہے ‘ اس کا حرف حرف عالم انسانیت کی فلاح اور کامیابی کاذریعہ اور ہر قسم کے معاشرتی وخاندانی اختلافات وانتشار کا قلع قمع کرنے‘ اتحاد واتفاق کا فروغ دینے اور ہر قسم کے جھگڑے کو جڑ سے ختم کرنے کا ذریعہ ہے‘ رب کائنات نے نیکیوں پر عمل کروانے اور گناہوں سے بچنے کیلئے ایسا عجیب اور معجز انداز اپنایا کہ کوئی ذی شعور شخص یہ کہنے کی جرأت نہیں کرسکتا کہ کلام ربانی میں فلاں نیکی فلاں برائی بیان کرنے سے رہ گئی ہے۔ حسد ‘ بغض کی عینک آنکھوں پرلگانے والے کے نزدیک اگر قرآن میں کسی کی زیادتی اور تحریف واجتہاد کو ضروری مانا جائے تواس کی مثال یوں سمجھیں کہ کالے شیشے والے عینک پہننے والے کو چاند وسورج بھی سیاہ نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے سورج و چاند میں نقص نہیں بلکہ خود عینک پہننے والے کی آنکھوں یا شیشوں میں خامی ہے۔
سرچشمہ رشد وہدایت:  ہرصحیح العقیدہ مسلمان کا پکا عقیدہ ہے کہ قرآن رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہے اوراس میں انسان کیلئے مکمل اور جامع زندگی گزارنے کا ضابطہ موجود ہے۔ لاتعداداحکامات میں قرآن کریم کا سب سے 
Flag Counter