Deobandi Books

ماہنامہ الحق اکتوبر 2013ء

امعہ دا

3 - 65
نقش آغاز 		﷽	      		       راشد الحق سمیع حقانی
مذاکرات سبوتاژ کرنے کی امریکی سازش 
تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود جمعہ کی شب ایک امریکی ڈرون حملے میں جان بحق ہوگئے۔ایک ایسے حساس موقع پر جبکہ پوری قوم ' تمام سیاسی جماعتوں اورپارلیمنٹ نے متفقہ طور پر تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کے لئے حکومت کو واضح مینڈیٹ دے دیا تھا کہ خدارا مزید پاکستانیوں کا خون امریکیوں کے لئے بہانا بند کردیا جائے اور طالبان سے بامقصد مذاکرات کرکے ملک میں حقیقی امن و امان ' بیروزگاری اور ڈوبتی معیشت کو سہارا دیا جائے۔ اسی طرح پاکستان کے مسلک دیوبند کے تمام اکابرین علماء نے بھی تحریک طالبان اورحکومت کے مذاکرات کے لئے ایک موثر اپیل کی تھی ۔دونوں فریقوں سے یہ درخواست بھی کی کہ وہ فوری جنگ بندی کا اعلان کریں۔ جس کا ردعمل تحریک طالبان پاکستان او رحکومت دونوں نے مثبت طور پر دیا تھا لیکن یہ سب کچھ امریکہ سے برداشت نہ ہوسکا اور پاکستان میں جاری آگ کے شعلوں کو بجھتے دیکھتے ہوئے فوری طورپر مذاکرات سے ایک روز قبل یہ ظالمانہ کاروائی کرکے اس کی سا  لمیت اور مذاکرات کے عمل کوبھی تاراج کردیا اور یوں پاکستانی پارلیمنٹ' فوج اور اپنی اتحادی حکومت کے فیصلوں و قراردادوں کا بری طرح مذاق اُڑایا گیا۔
	امریکہ روز اول سے مذاکرات کے حق میں تھا اورنہ ہمارے خطہ میں امن وامان کا حامی ہے۔اس تازہ  ڈرون حملے سے جہاں اس نے بدنیتی اور بے حسی کا اظہار کیا ہے وہیں وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ پر پانی پھیر دیا ہے حالانکہ وزیراعظم اوراس کے حامی وحاشیہ بردار اس دورہ کو پاکستان کے امن وامان کے حوالے سے سنگ میل سمجھ رہے تھے اور انہوں نے قوم کو یہ جھوٹی تسلی دی کہ باراک اوبامہ ڈرون حملوں کے مسئلہ پر پاکستانی قوم اور حکومت کی تشویش پر ازسرنو جائزہ لے رہا ہے۔ ابھی اس ناکام دورے کی کامیابی کے بلندوبانگ دعوئوں کا میڈیا میں شوروغل بپا تھا کہ اس تازہ ظالمانہ حملے نے اِن کی تمام بناوٹی اورجھوٹی سیاست و ڈپلومیسی کی پول کھول دی۔ 
	ہم سمجھتے ہیں کہ امریکہ نے یہ کاروائی کرکے خود کو پوری طرح پاکستانی قوم کے سامنے بے نقاب کردیا ہے اور بزبان حال اعتراف کیا ہے کہ حقیقت میں پاکستانی عوام کے تمام دُکھوں اور تکلیفوں کا ذمہ دار اصل میں (امریکہ) ہوں۔مذہبی جماعتوں اور خصوصاً دفاع پاکستان کونسل کے وہ تمام خدشات 'احتجاج ' لانگ مارچ اور غلامی سے بیداری وآزادی دلانے والی تمام مساعی مبنی بر حق تھے کہ امریکہ کبھی بھی پاکستان کا سچا دوست نہیں ہے جس کی
Flag Counter