Deobandi Books

ماہنامہ الحق اکتوبر 2013ء

امعہ دا

41 - 65
ان سے ان کی زمینوں کو چھینا ،ملّت کی خواتین کو بیواؤں اور معصوم نونہالوں کو یتیموں کی صف میں لاکھڑا کردیا،ناقابل یقین حدتک ان کو مالی نقصان پہنچایااورسیاسی طور پر ان کو پسپابھی کیا،لیکن وہ اسلام کے تئیںمسلمانوں کے غیر متزلزل یقین واعتماد کی دولت کو ان سے چھین نہیں سکے ،دین حق سے ان کی وابستگی میں کمی نہیں کرسکے ،اسلام سے نسبت پر ان کے افتخار کی دولت کو واپس نہیں لے سکے بلکہ یہی آزمائشیں ،مسائل ومصائب نہ صرف ان کو ان کے مذہب ودین سے قریب کرنے کا ذریعہ بنے بلکہ اس سے بڑھ کرمعرفت خداوندی سے محروم بندگان خداکی ایک بڑی تعداد کو اپنے مالک حقیقی کی پہچان کرانے کا بھی ذریعہ بنے ،ہالینڈمیں گستاخانہ کارٹون بناکر وہ سمجھتے رہے کہ ہم خالق کائنات کی طرف سے حیاۃ طیبہ اور سیرت مطہرہ کی صورت میں انسانیت کے لیے دئیے گئے صاف وشفاف آئینہ کو دھندلاثابت کرنے میں کامیاب ہوجائیںگے،لیکن ان کی یہ کوشش خام خیال ثابت ہوکراس وقت سامنے آئی جب یورپ کی تعلیم یافتہ غیر مسلم نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کوحضرت محمدﷺ کی مثالی شخصیت کے مطالعہ اور اس کو سمجھنے کی طرف اسی کارٹون کے خلاف مسلمانوں میںعالمی سطح پربرپاہونے والے ہنگامہ نے آمادہ کیااور اس میں سے کئی لوگوں کو اسلام کی دولت بھی نصیب ہوئی ،گذشتہ دنوں فیس بک پر جب ایک بے ہودہ فلم کے ذریعہ سیرت طیبہ کو داغدار کرنے کی ناکام کوشش ہوئی توہم نے مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل کی طرف سے اسی فیس بک پر غیرمسلموں کے لیے عالمی سطح پر ایک تحریری مقابلہ کا اعلان کیااور رحمت عالم ﷺ کی تعلیمات میں  امن کاپیغام کے موضوع پر سب سے اچھے تین مضامین لکھنے والے غیر مسلموں کو دس لاکھ روپئے کے نقد ترغیبی انعامات کا اعلان ہواتاکہ وہ براہ راست اس بہانہ اسلام کا مطالعہ کرسکیںاور توحید ورسالت کے پیغام سے بھی روشناس ہوسکیں،اس سلسلہ میں ہم نے ان کو ویب سائٹ بناکر اس موضوع پر توحید ورسالت اور سیرت کے موضوع پر موادبھی فراہم کیا ،آپ کو یہ سن کر حیرت ہوگی کہ صرف چھ ماہ میں الحمدللہ ۳۷ملکوں سے تین ہزار سے زائد تعلیم یافتہ غیر مسلم بندگان خدانے اس مقابلہ میںحصہ لیا اور جب مقالات موصول ہوئے تو اس میںسے کئی شرکاء نے اس دوران براہ راست اسلام کو سمجھنے کے بعد شرک وکفر سے تائب ہونے کا صاف اعلان کیا ، اس نایاب وتاریخی موقع سے فائدہ اٹھاکر جنہوں نے براہ راست اسلا م کو سمجھااور ان کی غلط فہمیوں کا ازالہ ہوا ان کی تعداد تو اس سے کئی گنا زیادہ تھی۔
لیکن ایک تشویشناک پہلو:
مذکورہ بالاحقائق کی روشنی میںہمیں اس کا تواندازہ ہوگیا کہ الحمدللہ مسلمانوں کے مغلوب ومظلوم بن کرعالمی نقشہ میں سامنے آنے کے باوجود اسلام غالب آرہاہے ،مسلمانوں کے ذاتی ،سیاسی اور اقتصادی نقصان کے باوجود دین حق اپنااثر پہلے سے زیادہ دکھارہاہے اور اسلام کے دائرہ میں برابر وسعت پیداہورہی ہے جس کے نتیجہ میں مسلمانوں 
Flag Counter