Deobandi Books

ماہنامہ الحق اکتوبر 2013ء

امعہ دا

26 - 65
بات پر تھی۔ وہ تہذیب و تمدّن اور اجتماع و عمران کے مسائل سے غافل تھے نہ علم وحکمت اور مابعد الطبیعی افکار سے،جس میں قرآن مجید نے ان کی رہنمائی کی ۔یہ انھیں کا تو کہنا تھاکہ قرآن مجید خلاصۂ کائنات ہے‘‘۔(۵)
باہمی تعلق:
	کہیں اگرڈاکٹر محمد اقبال علماء پر تنقید کرتا ہوا نظر آتا ہے تو وہ اس سے دنیا پرست اور نام و نہاد مولوی پر تنکیر کرتا ہے نہ کہ تحقیر ۔ اور علمائے دیوبند کو انھوں نے پہلے سے مستثنیٰ کیا ہے جیسا کہ فرمایا:
	علّامہ مرحوم دار العلوم دیوبند اور اس کے کردار سے متاثر تھے انھوں نے ایک بار کہا ’’دیوبند ایک ضرورت تھی اس سے مقصود تھا ایک روایت کا تسلسل ،وہ روایت جس سے ہماری تعلیم کارشتہ ماضی سے قائم ہے ‘‘۔(۶)
ایک موقع پر فرمایا:
’’ہم مذہب کو تمام چیزوں سے بالا تر سمجھتے ہیںاور علمائے کرام کو اپنا حَکَم سمجھتے ہیں ۔جمعیت علمائے ہند جو کچھ فیصلہ کرے گی وہی ہماری رائے ہے ہم اسلام پر سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہیں‘‘۔(۷)
مولانا قاری محمد طیب صاحب لکھتے ہیں کہ ایک بار کسی نے علّامہ سے پوچھاکہ یہ دیوبندی کیا کوئی فرقہ ہے؟ کہا:
’’نہیں ہر معقول پسند دیندار کا نام دیوبندی ہے‘‘۔(۸)
	اور دوسری طرف حضرت مدنی ؒکی نظر میں علامہ محمد اقبالؒکا یہ مقام ہے، چنانچہ فرمایا:
ـــــ’’یہ امر یقینی اور ناقابلِ انکار ہے کہ جناب ڈاکٹر صاحب کی ہستی کوئی معمولی ہستی نہ تھی اور ان کے کمالات بھی 
غیر معمولی تھے۔وہ آسمانِ حکمت ،فلسفہ،شعر وسخن ،تحریر وتقریر،دل و دماغ اور دیگر کمالات ِ علمیہ و عملیہ کے درخشندہ آفتاب تھے ‘‘۔(۹)
	مسلم لیگ اور جمعیۃ علمائے ہند کا اختلاف کسی سے پوشیدہ نہیں لیکن ان کے باہمی تعلق اور عقیدت کیلئے ایک مثال پر اکتفا کیا جاتا ہے۔علامہ سید سلیمان ندوی ؒمسلم لیگ کے ابتدائی ممبر ہی نہ تھے بلکہ قائد اعظم کے بہت بڑے مداح بھی تھے ۔جب علامہ مرحوم ریاست بھوپال کے قاضی القضاۃ تھے تو آپ نے مولانا ظفیر دین (مفتی دارالعلوم دیوبند) سے ایک دینی معاملہ میں رہنمائی طلب کی تو انھوںنے اس کے جواب میں تحریر فرمایا:
’’حضرت مولانا مدنی دامت فیوضھم کے مقابلہ میں میرا نام لینا صرف آپ کی چشم محبت کا کرشمہ ہے ورنہ میں تو ان کے جوتے کا تسمہ کھولنے کے قابل نہیں ۔چہ نسبت خاک را بہ عالمِ پاک،میرے پاس حضرت تھانوی ؒ کی نسبت کے سواکچھ نہیں ‘‘۔(۱۰)
قیامِ پاکستان کے بعد اکابرین دیوبند کے جذبات:
	بعض لوگ حضرت مدنی ؒ کے پاکستان بننے سے پہلے ان کے کچھ ملفوظات نقل کرکے کیچڑ اُچھالتے ہیں 
Flag Counter