Deobandi Books

ماہ محرم کے فضائل و مسائل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

12 - 18
خیال کرتے ہیں کہ اگرچہ گھر میں کھانے کو نہ رہے یا بالکل بھی گھر میں نہ ہو، بلکہ قرض ہی لینا پڑے خواہ کچھ بھی ہو مگر تعزیہ ضرور بنے۔ خود تعزیہ کا بنانا بھی بہت بڑا گناہ ہے۔ اور بعض کا یہ خیال ہوتا ہے کہ اس میں حضراتِ کربلا تشریف لاتے ہیں اور اسی لیے تعزیوں پر چڑھاوے چڑھاتے ہیں، ان کے سامنے سر جھکاتے ہیں، ان پر عرضیاں لٹکاتے ہیں، یہ سب شرک ہے۔
بعضے تعزیہ تو نہیں بناتے لیکن مرثیہ یا شہادت نامہ ضرور پڑھتے ہیں اور پھر اس کو پڑھ کر روتے چلاتے ہیں ۔ سو شریعت میں مصیبت کے وقت قصد کر کے رونا درست نہیں۔ نیز مرثیوں اور شہادت نامہ کی اکثر روایات بالکل موضوع(من گھڑت) اور غلط ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ خود التزام اس کا ناجائز ہے۔
تعزیہ کے ساتھ باجے بجاتے ہیں۔ اس کے دفن کرنے کی جگہ کو زیارت گاہ سمجھتے ہیں۔ مرد و عورت آپس میں بے پردہ ہوجاتے ہیں، نمازیں غارت کرتے ہیں۔ ان سب امور کی برائی ہر مسلمان جانتا ہے۔
بعض لوگ ان ایام میں شربت پلاتے ہیں اور اس میں ان کا یہ عقیدہ ہوتا ہے کہ اس سے شہیدوں کی پیاس بجھے گی کیوں کہ وہ پیاسے شہید ہوئے تھے۔ تو سمجھنا چاہئے کہ ان کے پاس شربت نہیں پہنچتا، بلکہ اگر خلوص سے شرع کے موافق ہوتا تو ثواب پہنچتا۔ اور ثواب گرم اور ٹھنڈی چیز کا 
Flag Counter