Deobandi Books

ماہ محرم کے فضائل و مسائل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

1 - 18

الحمدلله نحمده ونستعينه ونستغفره ونؤمن به ونتوكل عليه ونعوذ بالله من شرور انفسنا ومن سيئات اعمالنا من يهده الله فلا مضل له ومن يضلله فلا ھادي له ونشهد ان لا اله الا الله وحده لاشريك له ونشهد ان سيدنا ومولانا محمدا عبده ورسوله صلي الله وعلٰي آله وبارك وسلم اما بعد:ف 
أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَالبقرة: ١٥٧
محرم الحرام کے روزوں کی فضیلت
آج ۸ محرم ہے۔ کل نو پرسوں دس ہوگی۔ کل اور پرسوں بجز روزہ کے اور کوئی عمل مسنون نہیں اور کسی عمل کا جوفی زمانہ رائج ہیں کوئی ثواب اور اجر نہیں۔ البتہ حدیث میں نویں دسویں کے روزوں کی فضیلت آئی ہے کہ ا س سے سال بھر کے گناہ معاف ہوتے ہیں ۔لہٰذا اس طرح سے یہ زمانہ فضیلت کا ہے اور اس زمانہ میں فضیلت خاصہ روزہ کی ثابت ہوئی ہے۔ اور اتفاق سے دن بھی ٹھنڈے اور چھوٹے ہوگئے تو ایسے موقع کو غنیمت جان کر جانے نہ دیجئے۔
محرم الحرام کے دو روزے رکھنا مسنون ہے
مگر روزہ کے متعلق فقہاء نے لکھا ہے کہ کہ ایک دن کا یعنی صرف 
Flag Counter