Deobandi Books

تقوی کے چار انعامات

35 - 42
(چند ہی لمحوں بعد) حضرت ابو بکر ص کہنے لگے کہ میرا اس طرح غضبناک ہو جانا اور قسم کھا لینا (کوئی موزوں بات نہیں ہے بلکہ) شیطان (کے بہکا دینے کے سبب) سے تھا (جس پر مجھے اب سخت پشیمانی ہو رہی ہے اور میں اپنے اللہ تعالیٰ سے توبہ و استغفار کرتا ہوں، یہ کہہ کر) انھوں نے کھانا منگایا اور پھر سب لوگوں نے یعنی خود انھوں نے ان کے گھر والوں نے اور ان کے مہمانوں نے کھانا کھایا (کھانے کے دوران یہ عجیب بات دیکھنے میں آئی کہ) حضرت ابو بکر ص  اور ان کے مہمان (برتن سے منہ کی طرف) جو لقمہ بھی اٹھاتے تھے اس کی جگہ کھانا اور بڑھ جاتا تھا (یعنی جب وہ لقمہ اٹھاتے توبرتن میں اس لقمہ کی جگہ کھانا کم ہونے کے بجائے پہلے سے بھی زیادہ ہو جاتا تھا) حضرت ابو بکر ص نے (یہ حیرت انگیز بات دیکھ کر) اپنی بیوی کو مخاطب کر کے کہا:ارے بنو فراس کی بہن! ذرا دیکھنایہ کیسا عجیب معاملہ ہے؟ بیوی بولیں: اپنی آنکھوں کی ٹھنڈک کی قسم (میں خود بھی حیرت سے دیکھی جا رہی ہوں) یہ کھانے کابرتن جتنا پہلے بھر ہوا تھااس سے چند زیادہ اب بھر ا ہوا ہے بہر حال سب نے (خوب سیر ہو کر) کھانا کھایا اور پھر حضرت ابو بکر  ص نے وہ کھانا نبی کریم ا کی خدمت میں بھی بھیجا، اور بیان کیا جاتاہے کہ آنحضرت ا نے اس کھانے میں سے تناول فرمایا۔
واقعہ نمبر١٠ : کھجوروں میں برکت کا معجزہ
و عن أبی ہریرة قال: أتیت النبی ا بتمرات فقلت: یا رسول اللہ! ادع اللہ فیھن بالبرکة فضمھن ثم دعا لی فیھن بالبرکة قال: خذ ھن فاجعلھن فی مزودک کلما أردت أن تأخذ منہ شیئا فأدخل فیہ یدک فخذہ و لا تنثر نثراً فقد حلمت من ذلک التمر کذا و کذا من وسق فی سبیل اللہ فکنا نأکل منہ و نطعم و کان لایفار ق حقوی حتی کان یوم قتل عثمان فانہ انقطع (رواہ الترمذی، المشکوة ٢/٥٤٢)
حضرت ابو ہریرہ ص کہتے ہیں کہ (ایک دن ) میں رسول کریم ا کے پاس (اکیس) کھجوریں لے کر آیا اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ خدا سے ان کھجوروں کے بارے میں برکت کی دعا فرما دیجئے … آنحضرت ا نے ان کھجوروں کو اپنے ہاتھ میں لیا (یا یہ کہ ان کھجوروں پر اپنا ہاتھ رکھا) اور پھر میرے لئے ان کھجوروںمیں برکت کی (اور ان کھجوروں کے کھانے میں کثرتِ خیر کی اور ان کے باقی رہنے کی) دعا فرمائی اور اس کے بعد
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 2 0
69 تقویٰ کی تعریف 3 1
70 فسق و فجور کی تعریف 3 1
71 تقویٰ کے انعامات 3 1
72 پہلا انعام 4 1
73 دوسراانعام 4 1
74 تیسرا انعام : 4 1
75 چوتھاانعام 4 1
76 تقویٰ کا پہلا انعام … اور … واقعات) 5 1
77 واقعہ نمبر ١ : درخت نے جگہ چھوڑ دی 5 1
78 واقعہ نمبر ٢ : اصحابِ غار کا واقعہ 6 1
79 واقعہ نمبر ٣ : لاٹھی میں روشنی پیدا ہوگئی 9 1
80 واقعہ نمبر٤ : حضرت سفینہ ص اور شیر کی فرمانبرداری 10 1
81 نمبر ٥ : امیر المؤمنین حضرت عمر ص کا دریائے نیل کے نام کھلا خط 11 1
82 واقعہ نمبر ٦ : باغ میں برکت کا قصّہ 12 1
83 واقعہ نمبر٧ : حضرت جُریج رحمہ اللہ تعالیٰ اور زنا سے براء ت 13 1
84 واقعہ نمبر٨ : حضرت ساریہ ص کا غیر متوقع طور پر دشمن پر غالب آنا 15 1
85 واقعہ نمبر ٩ : حضرت ابرا ہیم اورحضرت سارہ علیہما السلام کا دشمن سے خلاصی کا قصہ 15 1
86 واقعہ نمبر١٠ : حضرت ابرہیم ں کے ساتھ آگ میں اللہ تعالیٰ کی مدد کا قصہ 17 1
87 واقعہ نمبر ١١ : اللہ تعالیٰ نے مقروض کا قرض اس کے قرض خواہ تک پہنچا دیا 20 1
Flag Counter