Deobandi Books

تقوی کے چار انعامات

3 - 42
(     بسم اللہ الرحمن الرحیم	)
	الحمد للہ وحدہ و الصلوٰة و السلام علی من لا نبی بعدہ!
	أما بعد فأعوذ باللہ من الشیطن الرجیم، بسم اللہ الرحمن الرحیم 		یأیھا الذین أمنوا اتقوا اللہ و کونوا مع الصادقین ۔۔۔۔۔ و قال سبحانہ 		و تعالیٰ : فألھما فجورھا و تقوھا۔
دو زندگیاں ہیں :    ( ١ )  تقویٰ کی زندگی 	(٢)  فسق و فجور کی زندگی
تقویٰ کی تعریف :  ''امتثال الأوامر و الاجتناب عن النواھی'' اوامر کو پورا کرنا اور تمام معاصی و منکرات سے اجتناب کرنا … حاصل اس زندگی کا یہ ہے کہ انسان پورے طور پر اللہ تعالیٰ کا مطیع، فرمانبردار اور وفادار بن کر جیتا رہے۔
فسق و فجور کی تعریف  :  ''ترک الأوامر و ارتکاب المعاصی'' اوامر کوچھوڑنا اور معاصی کا ارتکاب کرنا … حاصل اس کا یہ ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کی رحمت سے دور اورفاسق و نافرمان بن کر جیتا رہے۔
تقویٰ کی زندگی اللہ تعالیٰ کی نظر میں اور اللہ تعالیٰ کے پیارے رسول ا کی نظر میں سب سے قیمتی، محبوب اور مفید زندگی ہے اس لئے انسان کو اس زندگی کے اختیار کرنے کا حکم دیتے ہوئے تقویٰ کو اس پر فرض کیا گیا ہے … فرمایا: ''یأیھا الذین أمنوا اتقوا للہ'' :  اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ سے ڈر کر اللہ تعالیٰ کی نافرمانی چھوڑ دو … یعنی تقویٰ کی زندگی اختیار کر لو ۔
آپ ا نے بھی اپنی امت کو حکم دیتے ہوئے فرمایا  :  ''اتق المحارم تکن أعبد الناس'' گناہوں کو چھوڑ دو یعنی تقویٰ اختیار کر لو، سب سے بڑے عابد بن جاؤ گے۔
تقویٰ کی زندگی باری تعالیٰ کے انعامات کا سبب اور ذریعہ ہے اور فسق و فجور کی زندگی اللہ تعالیٰ کے غضب، لعنت اور عذاب کا ذریعہ ہے۔
(تقویٰ کے انعامات)
تقویٰ کی زندگی پر کتنے اور کیا کیا انعامات ملتے ہیں؟ یہ تو بے شمار ہیں ا لبتہ ان میں چار بڑ ے انعام یہ ہیں۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 2 0
69 تقویٰ کی تعریف 3 1
70 فسق و فجور کی تعریف 3 1
71 تقویٰ کے انعامات 3 1
72 پہلا انعام 4 1
73 دوسراانعام 4 1
74 تیسرا انعام : 4 1
75 چوتھاانعام 4 1
76 تقویٰ کا پہلا انعام … اور … واقعات) 5 1
77 واقعہ نمبر ١ : درخت نے جگہ چھوڑ دی 5 1
78 واقعہ نمبر ٢ : اصحابِ غار کا واقعہ 6 1
79 واقعہ نمبر ٣ : لاٹھی میں روشنی پیدا ہوگئی 9 1
80 واقعہ نمبر٤ : حضرت سفینہ ص اور شیر کی فرمانبرداری 10 1
81 نمبر ٥ : امیر المؤمنین حضرت عمر ص کا دریائے نیل کے نام کھلا خط 11 1
82 واقعہ نمبر ٦ : باغ میں برکت کا قصّہ 12 1
83 واقعہ نمبر٧ : حضرت جُریج رحمہ اللہ تعالیٰ اور زنا سے براء ت 13 1
84 واقعہ نمبر٨ : حضرت ساریہ ص کا غیر متوقع طور پر دشمن پر غالب آنا 15 1
85 واقعہ نمبر ٩ : حضرت ابرا ہیم اورحضرت سارہ علیہما السلام کا دشمن سے خلاصی کا قصہ 15 1
86 واقعہ نمبر١٠ : حضرت ابرہیم ں کے ساتھ آگ میں اللہ تعالیٰ کی مدد کا قصہ 17 1
87 واقعہ نمبر ١١ : اللہ تعالیٰ نے مقروض کا قرض اس کے قرض خواہ تک پہنچا دیا 20 1
Flag Counter