Deobandi Books

تقوی کے چار انعامات

28 - 42
ا کی خدمت میں ایک کپی میں گھی کا ہدیہ بھیجا کرتی تھی، (چنانچہ اس کپی میں اتنی برکت آگئی تھی کہ) جب ام مالک کے بیٹے (گھر میں) آکر روٹی کے ساتھ کھانے کے لئے کوئی سالن مانگتے اور ان کے پاس کوئی سالن موجود نہیں ہوتا تھا (کیونکہ روغن و گھی میں سے ان کے پاس جو کچھ بھی ہوتا تھا اس کو وہ آنحضرت ا کی  خدمت میں بھیج دیا کرتی تھی) تو ام مالک کا آسرا وہی کپی بنتی تھی جس میں وہ نبی کریم ا کے لئے گھی بھیجا کرتی تھیں (یعنی وہ اس کپی کو اٹھا کر اس میںگھی دیکھتیں) اور ان کو اس میں سے گھی مل جاتا تھا (کافی دنوں تک) یہی سلسلہ جاری رہا کہ اس کپی میں لگا ہوا گھی ان کے پورے گھر کے لئے سالن کی ضرورت پوری کر دیا کرتا تھا۔ ایک مرتبہ ایسا ہوا کہ حضرت ام مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے (زیادہ گھی حاصل کرنے کی خاطر) اس کپی کو پوری طرح نچوڑ لیا (یعنی اس کپی میں جو گھی لگا ہوا تھا اس کو نچوڑ نچوڑ کر سارا نکا ل لیا، اس کا اثر یہ ہوا کہ وہ اس کی برکت سے محروم ہو گئیں اور گھر والوں کو روٹی کھانے کے لئے جس چیز کا سہارا تھا، وہ ملنی بند ہوگئی کیونکہ حرص اور طمع ہے ہی بری بلا، جس سے آخر الامرمحرومی کے علاوہ کچھ نہیںملتا) ام مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہا نبی کریم ا کی خدمت میں پہنچیں (اور یہ ماجرہ بیان کیا) آپ انے پوچھا: کیا تم نے اس گھی کی کپی کو پورا نچوڑ لیا تھا؟ انھوں نے کہا: ہاں! آپ انے فرمایا: اگر تم کپی کو اس طرح نہ نچوڑتیں تو ہمیشہ تمہیں اس کپی سے سالن (گھی) ملا کرتا (کیونکہ اس کپی میں ذرا سا بھی گھی لگا رہتا تو اس میں برکت اترتی رہتی اور جب کسی چیز میں برکت اترتی ہے تو وہ چیز کتنی ہی ذرا سی کیوں نہ ہو بڑھ کر بہت ہو جاتی ہے)۔
واقعہ نمبر ٥ : کھانے میں برکت کا معجزہ
و عن أنس قال: قال أبو طلحة لأم سلیم: لقد سمعت صوت رسول اللہا ضعیفاً أعرف فیہ الجوع فھل عندک من شیئ؟ فقالت: نعم فأخرجت اقراصا من شعیر ثم أخرجت خمارا لھا فلفّت الخبز ببعضہ ثم دستہ تحت یدی لاثتنی ببعضہ ثم أرسلتنی الی رسول اللہ ا فذھبت بہ فوجدت رسول اللہ ا فی المسجد و معہ الناس فسلمت علیھم فقال لی رسول اللہ ا: أرسلک أبو طلحة؟ قلت: نعم قال: بطعام؟ قلت: نعم فقال رسول اللہ ا: لمن معہ قوموا فانطلق و انطلقت بین أیدیھم حتی جئت أبا طلحة
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 2 0
69 تقویٰ کی تعریف 3 1
70 فسق و فجور کی تعریف 3 1
71 تقویٰ کے انعامات 3 1
72 پہلا انعام 4 1
73 دوسراانعام 4 1
74 تیسرا انعام : 4 1
75 چوتھاانعام 4 1
76 تقویٰ کا پہلا انعام … اور … واقعات) 5 1
77 واقعہ نمبر ١ : درخت نے جگہ چھوڑ دی 5 1
78 واقعہ نمبر ٢ : اصحابِ غار کا واقعہ 6 1
79 واقعہ نمبر ٣ : لاٹھی میں روشنی پیدا ہوگئی 9 1
80 واقعہ نمبر٤ : حضرت سفینہ ص اور شیر کی فرمانبرداری 10 1
81 نمبر ٥ : امیر المؤمنین حضرت عمر ص کا دریائے نیل کے نام کھلا خط 11 1
82 واقعہ نمبر ٦ : باغ میں برکت کا قصّہ 12 1
83 واقعہ نمبر٧ : حضرت جُریج رحمہ اللہ تعالیٰ اور زنا سے براء ت 13 1
84 واقعہ نمبر٨ : حضرت ساریہ ص کا غیر متوقع طور پر دشمن پر غالب آنا 15 1
85 واقعہ نمبر ٩ : حضرت ابرا ہیم اورحضرت سارہ علیہما السلام کا دشمن سے خلاصی کا قصہ 15 1
86 واقعہ نمبر١٠ : حضرت ابرہیم ں کے ساتھ آگ میں اللہ تعالیٰ کی مدد کا قصہ 17 1
87 واقعہ نمبر ١١ : اللہ تعالیٰ نے مقروض کا قرض اس کے قرض خواہ تک پہنچا دیا 20 1
Flag Counter