Deobandi Books

تقوی کے چار انعامات

23 - 42
واپس اپنے وطن لوٹ گیا۔
واقعہ نمبر ١٢: دجلہ کے کنارے مسلمانوں کا لشکر
حضرت سعد بن ابی وقاص ص کا لشکر ''نہر شیر'' کے شہر کو فتح کرنے کے بعد جب دجلہ کے کنارے پہنچا تو دیکھا کہ دشمن سب کچھ حتی کہ تمام کشتیوں کو بھی دوسری جانب لے گئے ہیں۔ حضرت سعد ص نے حالات کا جائزہ لینے کے بعد لشکر کے بعض دستوں کو دجلہ میں داخل ہونے کا حکم دیدیا۔ 
سب سے پہلے داخل ہونے والے دستہ اور جماعت کے امیر عاصم بن عمرو تھے۔ ان کی جماعت کے ایک فرد نے ساتھیوں سے فرمایا : ''أ تخافون من ھذہ النطفة'' کیا تم اس ایک دریا سے ڈرتے ہو؟ پھر اس نے یہ آیت تلاوت فرمائی (و ما کان لنفس أن تموت الا باذن اللّٰہ کتابا مؤجلا) آل عمران آیت : ١٤٥، ''کوئی انسان اپنی مرضی سے نہیں مرتا بلکہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے مرتا ہے، اور وہ اٹل تقدیر ہے''۔ یہ آیت پڑھ کر اس نے اپنا گھوڑا دجلہ میں ڈال دیا۔ اور دوسرے لوگ بھی دجلہ میں داخل ہوگئے۔
دوسری جانب اسلام کے دشمنوں نے جب یہ منظر دیکھا کہ دریا کے اوپر ایسے دوڑتے ہوئے آرہے ہیں جیسے کوئی زمین پر دوڑتا ہو، تو پکار اٹھے : دیواناً دیواناً، مجانین مجانین، کہ یہ تو دیوانے اور پاگل لوگ معلوم ہوتے ہیں۔ پھر کہنے لگے: ''و اللہ ما تقاتلون انسانا بل تقاتلون جنا''، قسم ہے کہ تمہاری لڑائی انسانوں سے نہیں بلکہ جنات سے ہے۔ 
اسی طرح یکے بعد دیگرے ایک ایک جماعت دجلہ میں داخل ہوتی اور سلامتی کے ساتھ گزر جاتی۔ آخر میں امیر لشکر حضرت سعد ص لشکر کے باقی ماندہ افراد کے ساتھ داخل ہوگئے اور دجلہ کو پار کرلیا۔
حضرت سعد ص نے اپنے لشکر کو یہ تلقین فرمائی تھی کہ دجلہ میں داخل ہوتے وقت یہ دعا پڑھیں: 
''نستعین باللّٰہ و نتوکل علیہ حسبنا اللّٰہ  و نعم الوکیل و لا حول و لا قوة الا باللّٰہ العلی العظیم''
الحاصل یہ پاک جماعت (جس کے متعلق لکھا گیا ہے : ''لم یکن فی الجیش بغی أو ذنوب تغلب الحسنات'' یعنی اس لشکر میں کوئی بد کار اور ایسا شخص نہیں تھا جس کے گناہ نیکیوں پر غالب ہوں) پانی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 2 0
69 تقویٰ کی تعریف 3 1
70 فسق و فجور کی تعریف 3 1
71 تقویٰ کے انعامات 3 1
72 پہلا انعام 4 1
73 دوسراانعام 4 1
74 تیسرا انعام : 4 1
75 چوتھاانعام 4 1
76 تقویٰ کا پہلا انعام … اور … واقعات) 5 1
77 واقعہ نمبر ١ : درخت نے جگہ چھوڑ دی 5 1
78 واقعہ نمبر ٢ : اصحابِ غار کا واقعہ 6 1
79 واقعہ نمبر ٣ : لاٹھی میں روشنی پیدا ہوگئی 9 1
80 واقعہ نمبر٤ : حضرت سفینہ ص اور شیر کی فرمانبرداری 10 1
81 نمبر ٥ : امیر المؤمنین حضرت عمر ص کا دریائے نیل کے نام کھلا خط 11 1
82 واقعہ نمبر ٦ : باغ میں برکت کا قصّہ 12 1
83 واقعہ نمبر٧ : حضرت جُریج رحمہ اللہ تعالیٰ اور زنا سے براء ت 13 1
84 واقعہ نمبر٨ : حضرت ساریہ ص کا غیر متوقع طور پر دشمن پر غالب آنا 15 1
85 واقعہ نمبر ٩ : حضرت ابرا ہیم اورحضرت سارہ علیہما السلام کا دشمن سے خلاصی کا قصہ 15 1
86 واقعہ نمبر١٠ : حضرت ابرہیم ں کے ساتھ آگ میں اللہ تعالیٰ کی مدد کا قصہ 17 1
87 واقعہ نمبر ١١ : اللہ تعالیٰ نے مقروض کا قرض اس کے قرض خواہ تک پہنچا دیا 20 1
Flag Counter