Deobandi Books

حقوق الرجال (شوہر کے حقوق)

ہم نوٹ :

35 - 42
شرعی پردہ کن سے ہے؟
اور ہاں دیکھو! چچا زاد بھائی، خالہ زاد بھائی، ماموں زاد بھائی یعنی ماموں کے بیٹوں سے، چچا کے بیٹوں سے، خالہ کے بیٹوں سے، پھوپھی کے بیٹوں سے پردہ کرنا واجب ہے لیکن آج ہمارے اُن گھرانوں میں بھی احتیاط نہیں ہے جو دیندار کہلاتے ہیں، ایسے ہی مَردوں کو خالہ زاد بہن، چچازاد بہن، ماموں زاد بہن ، پھوپھی زاد بہن سے پردہ کرنا واجب ہے ۔ اگر آپ کے پردہ کرنے سے خاندان میں کوئی ناراض ہوجائے تو ہوجانے دو، بس اپنے اللہ کو راضی رکھو۔
پاکستان آنے کے سولہ سال بعد جب میں کراچی سے الٰہ آباد گیا، تو میری خالہ کی لڑکیاں سامنے آنے لگیں۔ میں نے کہا:یہ کیا غضب کررہی ہو؟ خبردار! کوئی میرے سامنے نہ آئے، پردے میں رہو، جو تحفے تحائف کا دینا ہے سب کو خوب دوں گا، گھبراؤ نہیں۔ میں نے اُن کے بچوں کوپانچ پانچ روپیہ، دس دس روپیہ اور خالہ کی بیٹیوں کو سو سو روپیہ دے دیے، محض اس بنا پر کہ اُن کو یہ خیال نہ آئے کہ جو زیادہ ملّا ہو جاتا ہے یعنی دیندار ہوجاتا ہے وہ پردہ کرا کے اپنی جان چھڑا لیتا ہے اور پیسہ بچالیتا ہے۔ یہ مولانا لوگ کنجوس ہوتے ہیں، میں نے اسلام کی اور داڑھی کی عزت کے لیے ان کو خوب پیسہ دیا، تاکہ وہ مولویوں کو بُرا بھلا نہ کہیں اور دین کی عظمت دل میں پیدا ہو، تو میرے ہدیہ دینے سے سب خوش ہوگئے۔ پھر میں نے نرمی سے سمجھا دیا کہ تمہاری محبت ہمارے دل میں ہے،لیکن کیا کریں اللہ ورسول کا حکم ہے۔ تو اے میری خالہ کی بیٹیو! تم سے پردہ کرنا ہمارے اُوپر واجب ہے۔ عورتوں کے لیے خالہ کا بیٹا،ماموں کا بیٹا ،چچا کا بیٹا ،پھوپھی کا بیٹاسب نا محرم ہیں اور ان  سب سے پردہ ضروری ہے۔
ملازمت......عورت کے لیے ذِلت کا سامان 
آہ! جس اسلام نے عورت کو اتنی عزت دی کہ اُس کی عصمت کی حفاظت کی خاطر بعض خون کے رشتوں سے بھی پردہ کرایااور اُس کو گھر کی مالکہ بنا کر عزت کے ساتھ بٹھایا ، آج اُس کے نام لیوا اپنی ماں بہنوں کو ایئرپورٹوں پر، اسٹیشنوں پر، ہوائی جہازوں میں، ریڈیو پر نامحرموں کے سامنے رُسو ا کر رہے ہیں۔ ہوائی جہازوں میں ایئر ہوسٹس کا نام دیا، لیکن فضائی ماسیاں بنادیا جو 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 جینے کا ڈھنگ بتانے کا حق کس کو ہے؟ 7 1
3 دل کی سختی اور غفلت کا علاج 8 1
4 زندگی کو کب اور کس پر فدا کریں؟ 11 1
5 معراج کے واقعات کی تفہیم ایک مثال سے 12 1
6 موت کی حیات پر تقدیم کی و جہ 13 1
7 اللہ کی یاد میں دل لگانے کا طریقہ 15 1
8 نظربازوں کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا 15 1
9 آنکھوں کا زِنا 16 1
10 بے حیائی کاجدید نام 17 1
11 پردہ کی اہمیت 17 1
12 اللہ کی طرف سے بندوں کی تین آزمایشیں 18 1
13 عقل وفہم کی آزمایش 18 12
14 پرہیز گاری وتقویٰ کی آزمایش 19 12
15 طاعتِ الٰہی کی آزمایش 20 12
17 اسماء عَزِیْزْاورغَفُوْرْساتھ نازل ہونے کا راز 20 1
18 عورتوں کے لیے کچھ نصیحتیں 20 1
19 شوہر کو راضی رکھنا 21 18
20 ماں باپ سے شوہر کی شکایت نہ کریں 21 18
21 شوہر کی ناقدری اور ناشکری نہ کریں 22 18
22 شوہر کا دل نرم کرنے کاوظیفہ 22 18
23 ساس سے بنا کے رکھنا عقل مندی ہے 23 18
24 بہشتی زیور کے ساتویں حصے کا مطالعہ 24 18
25 فضول خرچی نہ کریں 24 18
26 شوہر سے زیادہ فرمایش نہ کریں 24 18
27 مال کا صحیح مَصرف 26 18
28 بغیر نکاح لڑکی کا منگیتر سے ملنا جُلناحرام ہے 27 18
29 بلا ضرورت نامحرموں سے گفتگو نہ کریں 29 18
30 مدرسۃ البنات کے متعلق ضروری ہدایات 30 18
31 ناخن پالش اور لپ اسٹک کا حکم 31 18
32 عورتوں کا بال کٹوانا موجبِ لعنت ہے 32 18
33 عورتیں پنڈلیاں اور ٹخنے چھپائیں 32 18
34 شوہر کے بھائی سے پردے کا حکم 32 18
35 بیوی کی بہن سے پردے کا حکم 33 18
36 بالوں کے پردے کا حکم 33 18
37 باریک لباس کی حرمت 34 18
38 گھر سے برقعہ پہن کر نکلو 34 18
40 شرعی پردہ کن سے ہے؟ 35 1
41 ملازمت......عورت کے لیے ذِلت کا سامان 35 1
Flag Counter