Deobandi Books

حقوق الرجال (شوہر کے حقوق)

ہم نوٹ :

34 - 42
تو آپ کو آرام کا نسخہ بتا رہاہوں۔ میں نے اپنے گھر میں اپنی اہلیہ، بہو وغیرہ کو بھی یہی بتا رکھا ہے ، ان کا نماز کے لیے ایک دوپٹہ کھونٹی پر ٹنگا رہتا ہے جو اتنا موٹا ہوتا ہے کہ جس سے بالوں کی سیاہی نظر نہ آئے، لہٰذا یہ مسئلہ خوب سمجھ لو کہ جس دوپٹے سے سرکے بالوں کی سیاہی نظر آئے اس سے نماز نہیں ہوتی۔
باریک لباس کی حرمت
۱۶) نصیحت نمبر سولہ۔ ایسا باریک لباس پہننا جس سے کہ سینہ، کمر یا ٹانگیں نظر آئیں حرام اور گناہِ کبیرہ ہے۔
گھر سے برقعہ پہن کر نکلو
۱۷)نصیحت نمبر سترہ۔ گرمی کے خوف سے برقعہ اُتار کر پھینک دینا اور چہرہ کھول کر مارکیٹنگ کرنا، یہ عورت کے لیے جائز نہیں ہے۔ جہاں جانا ہے برقعہ سے جاؤ، برقعہ پہنے بغیر گھر سے مت نکلو، بازار سے ضرورت کا سامان اپنے مَردوں سے منگوالو۔ عورتوں کو بلا ضرورتِ شدیدہ باہر نہیں نکلنا چاہیے۔ اِسی طرح دس سال کی لڑکیوں کو ایسے اسکولوں کے لباس میں جو یونی فارم کہلاتے ہیں باہر بھیجنا جائز نہیں ہے۔ حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ لڑکی کو سات سال کی عمر سے پردہ شروع کرائیں، تھوڑا تھوڑا کرکے عادت ڈلوائیں۔ اس کے بعد دس سال کی جب ہوجائے تو بے پردہ بالکل باہر مت نکلنے دو۔ آئے دن کتنے فتنے ہوتے رہتے ہیں، لڑکیاں اغواہوجاتی ہیں،یہاں عیسائی لڑکے مسلمان لڑکیوں کو پھنسالیتے ہیں، ہندوؤں کے ساتھ شادیاں کرلیتی ہیں۔ یہ سب بے پردگی کا وبال ہے۔ ایک طریقہ یہاں آج کل اور بھی ایجاد ہوا ہے کہ کوئی ہوٹل ہوتا ہے وہاں لڑکے اور لڑکیاں جاتے ہیں اور رشتہ خود طے کرلیتے ہیں، ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں، اندازِ گفتگو دیکھتے ہیں کہ اس لڑکی کی باتیں کیسی لچک دار ہیں،شکل کیسی ہے؟یہ سب حرام اور گناہِ کبیرہ ہے۔ اپنی لڑکیوں کو نامحرم لڑکوں کے ساتھ باہر بھیجنا گویا بھیڑیوں کے سپرد کردینا ہے۔اسی لیےکہتا ہوں کہ بہشتی زیور پڑھو اور اس پرعمل کرو، بہشت میں پہنچ جاؤ گی ان شاء اللہ۔اس کا نام اِسی لیے بہشتی زیور ہے کہ جنت میں پہنچانے کا نسخہ ہے۔ بس چند باتیں عرض کردیں۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 جینے کا ڈھنگ بتانے کا حق کس کو ہے؟ 7 1
3 دل کی سختی اور غفلت کا علاج 8 1
4 زندگی کو کب اور کس پر فدا کریں؟ 11 1
5 معراج کے واقعات کی تفہیم ایک مثال سے 12 1
6 موت کی حیات پر تقدیم کی و جہ 13 1
7 اللہ کی یاد میں دل لگانے کا طریقہ 15 1
8 نظربازوں کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا 15 1
9 آنکھوں کا زِنا 16 1
10 بے حیائی کاجدید نام 17 1
11 پردہ کی اہمیت 17 1
12 اللہ کی طرف سے بندوں کی تین آزمایشیں 18 1
13 عقل وفہم کی آزمایش 18 12
14 پرہیز گاری وتقویٰ کی آزمایش 19 12
15 طاعتِ الٰہی کی آزمایش 20 12
17 اسماء عَزِیْزْاورغَفُوْرْساتھ نازل ہونے کا راز 20 1
18 عورتوں کے لیے کچھ نصیحتیں 20 1
19 شوہر کو راضی رکھنا 21 18
20 ماں باپ سے شوہر کی شکایت نہ کریں 21 18
21 شوہر کی ناقدری اور ناشکری نہ کریں 22 18
22 شوہر کا دل نرم کرنے کاوظیفہ 22 18
23 ساس سے بنا کے رکھنا عقل مندی ہے 23 18
24 بہشتی زیور کے ساتویں حصے کا مطالعہ 24 18
25 فضول خرچی نہ کریں 24 18
26 شوہر سے زیادہ فرمایش نہ کریں 24 18
27 مال کا صحیح مَصرف 26 18
28 بغیر نکاح لڑکی کا منگیتر سے ملنا جُلناحرام ہے 27 18
29 بلا ضرورت نامحرموں سے گفتگو نہ کریں 29 18
30 مدرسۃ البنات کے متعلق ضروری ہدایات 30 18
31 ناخن پالش اور لپ اسٹک کا حکم 31 18
32 عورتوں کا بال کٹوانا موجبِ لعنت ہے 32 18
33 عورتیں پنڈلیاں اور ٹخنے چھپائیں 32 18
34 شوہر کے بھائی سے پردے کا حکم 32 18
35 بیوی کی بہن سے پردے کا حکم 33 18
36 بالوں کے پردے کا حکم 33 18
37 باریک لباس کی حرمت 34 18
38 گھر سے برقعہ پہن کر نکلو 34 18
40 شرعی پردہ کن سے ہے؟ 35 1
41 ملازمت......عورت کے لیے ذِلت کا سامان 35 1
Flag Counter