حقوق الرجال (شوہر کے حقوق) |
ہم نوٹ : |
ہے، لہٰذا ناخن پالش اور ہونٹوں پر لپ اسٹک لگانے سے بچو۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ جو عورتیں پالش لگاتی ہیں تو پھر اس پالش کو چھڑاتی نہیں ہیں، اسی پر وضو کرلیتی ہیں،لہٰذا وضو ہوتا ہی نہیں جس کی و جہ سے نماز بھی نہیں ہوتی۔ عورتوں کا بال کٹوانا موجبِ لعنت ہے ۱۲)اسی طرح آج کل بعض لڑکیاں مَردوں کی طرح بالوں کو کٹوارہی ہیں، پٹے رکھ رہی ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جو عورت مَردوں کی شکل بنائے یا مَردوں کے جیسا لباس پہنے اُ س پر خدا کی لعنت ہو، اور مَرد عورت کی شکل بنائے اُس پر بھی لعنت ہو۔ یہ بارہ نمبر ہوگئے۔ عورتیں پنڈلیاں اور ٹخنے چھپائیں ۱۳)اب تیرہواں نمبر سنو! عورتوں کو پنڈلی کھولنا حرام ہے۔ آج کل لڑکیاں کرتا تو لمبا پہن رہی ہیں،لیکن پنڈلیاں کھلی رکھتی ہیں حالاں کہ عورتوں کا تو ٹخنہ بھی چھپنا چاہیے۔ مَردوں کے لیے ٹخنہ کھولنا واجب ہے اورٹخنہ چھپانا حرام ہے اور عورتوں کے لیے یہ حکم ہے کہ اپنا ٹخنہ چھپائے رکھیں، چناں چہ جن کی پنڈلیاں کھلی ہیں سب اللہ کی لعنت میں مبتلا ہیں۔ خدا کا عذاب کسی وقت بھی پڑسکتا ہے۔ شوہر کے بھائی سے پردے کا حکم ۱۴)اور چودھویں نصیحت یہ ہے کہ شوہر کے بھائی سے پردہ ضروری ہے۔ شوہر کے بھائی سے پر دہ اتنا واجب ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک عورت نے پوچھا کہ کیا ہم اپنے شوہر کے بھائی سے پردہ کریں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ شوہر کا بھائی تو موت ہےموت۔ یعنی جتنا موت سے ڈرتی ہو شوہر کے بھائی سے اتنا ہی ڈرو۔یعنی بہت زیادہ احتیاط کرو۔ آج کل دیور سے پردہ نہ کرنے کے باعث بے شمار فتنے پیدا ہورہے ہیں۔ شوہر کا بھائی بھی یہ سمجھنے لگتا ہے کہ آدھی بیوی میرے بھائی کی، آدھی میری، ففٹی ففٹی اپنا حق