ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
ہے - ہر کام میں اس کے اولی الامر یعنی ماہرین کا اقتدا چاہئے ( 2 ) خشوع کے متعلق حضرت والا کا ایک مستقل وعظ ہے - مواعظ اشرفیہ نام اسکو دیکھنا چاہئے - مجلس پنجاہ و ششم ( 56 ) کسی کا احسان حتیٰ الامکان نہ چاہئے : مولوی ریاض الحسن الہ آبادی ( یہ ایک طالب علم تھے جنہوں نے ڈال لانے اور لے جانے کی خدمت اپنے ذمہ لے رکھی تھی ) کی غلطی سے ایک خط ڈاک میں بے رنگ پڑ گیا - انہوں نے عرض کیا کہ ابھی ڈل روانہ نہیں ہوئی ہوگی - میں پوسٹ ماسٹر سے کہہ کر وہ خط نکلوالوں اور ٹکٹ لگادوں - فرمایا اسکا احسان ہوگا - عرض کیا یہ کیا احسان ہے - ہمارا خط ہے ہمیں واپس لیتے ہیں کسی کی چوری نہیں کرتے - فرمایا حسب قواعد ڈال خانہ ایک روپیہ کا اسٹامپ دینا چاہئے جبکہ وہ تمہارے یا میرے خاطر سے بلا سٹامپ دیدیگا تو گویا ایک روپیہ کا احسان کرے گا اور سرکاری نقصان بھی کرے گا جو اس جائز نہیں - احسان شناسی : یاد رکھو کہ اگر کوئی تمہارے سے ایک چیز بالشت بھر سے بھی اٹھا کر دیدے تو اس کو بھی احسان سمجھو - ہمیشہ اس کو یاد رکھو - حتیٰ لامکان کسی کا احسان نہ لو اور اگر کوئی چھوٹے سے چھوٹا بھی احسان کے تو اس کو احسان سمجھو - آجکل اس سے بہت غفلت ہے میرے والد صاحب کی جب میراث تقسیم ہوئی تو میری پھوپھی صاحبہ دادا صاحب کی میراث میں سے اور تائی صاحبہ تایا صاحب کی جائیداد میں سے اپنے حصے ہم سب بھائیوں کو دیتی تھیں مگر میں نے انکار کردیا - اس وجہ سے کہ عورت کا احسان لینا طبیعت کے خلاف ہے - عورت مہر معاف بھی کردے تب بھی دینا چاہئے : میرے گھر میں کا مہر پانچ ہزار تھا اور انہوں نے معاف کردیا مگر میں نے کہا یہ تمہارا فعل تھا اور میرا فعل یہ ہے کہ میں ادا کرتا ہوں - چنانچہ میں نے اتنی قلیمت کا مکان دیا اور کچھ نقد بھی دیا -