Deobandi Books

ماہنامہ الفاروق رمضان المبارک 1434ھ

ہ رسالہ

17 - 18
اخبار جامعہ
ادارہ
حضرت شیخ الجامعہ کا سفر اندرون سندھ
27 مئی بروز پیر بمطابق15 رجب المرجب1434ھ حضرت اقدس شیخ الحدیث مولانا سلیم الله خان صاحب زید مجدہ او رحضرت مولانا عبیدالله خالد صاحب (ناظم اعلیٰ جامعہ فاروقیہ کراچی) اندرون سندھ کے دورے پر روانہ ہوئے۔ اولاً یہ حضرات سپرہائی وے ضلع جامشورو میں قائم مدرسہ حسان بن ثابت  تشریف لے گئے، جہاں تکمیل حفظ کی ایک تقریب میں حضرت نے حافظ بچے کی دستار بندی فرمائی اور مدرسے کے لیے دعا بھی فرمائی ۔

یہاں سے فارغ ہو کر یہ حضرات دارالعلوم حسینیہ، شہداد پورتشریف لے گئے جہاں دارالعلوم حسینیہ شہداد پور میں حضرت شیخ نے بخاری شریف کی ایک حدیث کا درس دیا اور تقریب دستاربندی کی صدارت فرمائی۔

حضرت مولانا عبیدالله خالد صاحب کا سفر عمرہ
یکم جون بروز ہفتہ حضرت مولانا عبیدالله خالد صاحب (ناظم اعلیٰ جامعہ فاروقیہ کراچی)صاحبزادے مولانا عمار خالد صاحب واہل وعیال کے ساتھ ادائیگی عمرہ کے لیے حرمین شریفین تشریف لے گئے اور 15 دن کے مبارک اور پُرنور سفرسے15 جون کو واپس ہوئے۔

مقابلہ حسن قراء ت ونعت میں جامعہ کے طلبہ کی پوزیشن
جامعہ دارالخیر کراچی میں سولہویں مقابلہ حسن قراء ت ونعت میں جامعہ فاروقیہ کراچی کے طلبہ کرام سہیل احمد شوزنی دورہ حدیث) نے قراء ت میں دوسری پوزیشن جب کہ مجتبیٰ احمد صدیقی (دورہ حدیث) نے نعت میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر نور الله مرقدہ کی وفات
2 جون بمطابق22 رجب 1434ھ بروز پیر کو حضرت مولانا حکیم اختر رحمة الله علیہ دار فناء کی بے ثباتیوں کو چھوڑ کر دارالبقاء سدھار گئے ۔رحمہ الله رحمة واسعة۔

آپ1924ھ میں یوپی (انڈیا) کے شہر پڑتاب گڑھ کے گاؤں اٹھیہہ میں پیدا ہوئے، طب کی اعلیٰ تعلیم طبیہ کالج علی گڑھ سے حاصل کی ۔ حضرت مولانا فضل الرحمن گنج مراد آبادی اور جناب سید بدر علی شاہ جیسے عظیم کابر کی صحبت میں بچپن اور جوانی گذری۔

جب کہ حضرت مولانا شاہ محمد احمد پڑتاپ گڑھی، حضرت مولانا عبدالغنی پھول پوری اورحضرت اقدس شاہ ابرارالحق رحمہم الله ( خلفا ئحضرت مولانا اشرف علی تھانوی سے خلافت حاصل کی 1955ء میں پاکستان تشریف لائے اور ناظم آباد نمبر4 میں دینی خدمات انجام دیں بعد ازیں خانقاہ اشرفیہ گلشن اقبال کی بنیاد رکھی اور وہاں سے الله پاک نے ایک دنیا کے دلوں کو ذکر الہٰی سے منور رکھا۔ جامعہ اشرف المدارس ( گلستان جوہر) سمیتکئیمساجد ومدارس اور خانقاہیں یاد گار چھوڑیں۔150 سے زائد چھوٹی بڑی تصانیف مواعظ اور خطبات کی سی ڈیز اور کیسٹیس آپ کا جاری کیا گیا ”فیوض کا آب رواں“ ہیں الاختر ٹرسٹ کی لازاول خدمات ان شا ء الله ہمیشہ حضرت کے احسانات کی یاد دلاتی رہیں گی آپ کے پسماندگان میں ایک بیٹا حضرت مولانا حکیم محمد مظہر صاحب اور ایک صاحبزادی ہیں۔

تعزیت
اگلے روز4 جون بروز منگل حضرت شیخ الحدیث زید مجدہ جامعہ اشرف المدارس تشریف لے گئے۔ جہاں آپ نے صاحبزادہ مولانا حکیم محمد مظہر صاحب سے ملاقات اور تعزیت فرمائی حضرت مولانا خلیل احمد صاحب ناظم تعلیمات جامعہ فاروقیہ کراچی مفتی حماد خالد صاحب اور مفتی عبدالرحیم صاحب رفیق شعبہ تصنیف بھی حضرت کے ہمراہ تھے۔

دستار بندی دارالعلوم صفہ
24 رجب بروز بدھ5 جون کو حضرت شیخ الجامعہ دارالعلوم صفہ تشریف لے گئے جہاں حضرت نے فضلاء کی دستار بندی اور بیان فرمایا اس موقع پر مفتی عارف محمود اورمفتی عبدالرحیم صاحب ( رفقاء دارالتصنیف) آپ کے ہمراہ تھے۔

مہمانوں کی جامعہ آمد
25 رجب6 جون جامعہ امدادیہ فیصل آباد کے مہتمم حضرت مولانا طیب صاحب جامعہ فاروقیہ کراچی تشریف لائے اور حضرت شیخ الحدیث زیدمجدہ سے ملاقات کی ۔

جامعہ عمر میں تقریب دستار بندی وتقسیم انعامات
بروز ہفتہ5 شعبان15 جون2013 کو جامعہ عمر میں تخصص فی الفقہ ، تخصص فی الادب العربی اور ایک سالہ انگلش کورس کے اختتام پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حضرت شیخ الجامعہ دامت برکاتہم نے صدارت فرمائی اور بیان بھی فرمایا۔

مظاہر العلوم حیدر آباد تقسیم انعامات
قبل ازیں شیخ الجامعہ نے مظاہر العلوم حیدر آباد میں تقریب تقسیم انعامات میں شرکت فرمائی اور حدیث کا درس دیا۔

حضرت شیخ زید مجدہ کا سفر ملتان
16جون بروز اتوار حضرت شیخ الحدیث صدر وفاق المدارس العربیہ مولانا سلیم الله خان زید مجدہ سالانہ امتحان کے نتائج کی تیاری کے انتظامات کی نگرانی کے لیے ملتان تشریف لے گئے، یہ سفر تادم تحریر جاری ہے اور حضرت مولانا خلیل احمد صاحب بھی آپ کے ہمراہ ہیں۔

حضرت مفتی سمیع الله صاحب کا آپریشن
حضرت مفتی سمیع الله صاحب نائب مفتی دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کا گزشتہ دنوں آنت کا آپریشن ہوا۔ الله تعالیٰ مفتی صاحب کو صحت، عافیت عطاء فرمائیں۔ آمین

فاضل جامعہ کی شہادت
21 جون بروز جمعة المبارک 11 شعبان1434ھ کو جامعہ فاروقیہ کے فاضل اور شاہ فیصل کے رہائشی مولانا یاسر حسن قریشی کو شمع شاپنگ سینٹر کے قریب دہشت گروں نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا مرحوم2008ء کے فاضل تھے اور علاقے کی سطح پر دینی اور فلاحی کاموں میں سرگرم تھے۔ الله پاک ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین!
Flag Counter