Deobandi Books

ماہنامہ الفاروق محرم الحرام 1433ھ

ہ رسالہ

16 - 17
اخبار جامعہ
	

ادارہ

دورہ دارالقرآن سہون
25 ذوالقعدہ بروز پیر حضرت مولانا عبیدالله خالد صاحب ، حضرت مولانا محمدیوسف افشانی صاحب، حضرت مولانا محمد انور صاحب، حضرت مولانا خلیل احمد صاحب، مفتی معاذخالد صاحب، مفتی عبدالواحد صاحب دارالقرآن سہون تشریف لے گئے۔جہاں ان حضرات نے مدرسے کے تعلیمی امور کا جائزہ لیا، نیز طلباء کرام سے حفظ اور ناظرہ کا امتحان بھی لیا، بعدازاں مفتی عبدالستار صاحب ( نگران مدرسہ) اور حاجی انور صاحب سے تعلیمی او رانتظامی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ یاد رہے کہ دارالقرآن سہون حفظ وناظرہ کی تعلیم کا ایک معیاری ادارہ ہے۔ جو جامعہ فاروقیہ کراچی کی سرپرستی میں قرآن وسنت کی تعلیم کے علاوہ اہل علاقہ میں دینی محنت کے لیے بھی کوشاں ہے ۔ الله پاک اس ادارے کو مزید ترقی عطا فرمائے۔

حضرت شیخ الحدیث زید مجدہ کو صدمہ
25 ذوالقعدہ حضرت شیخ الحدیث مولانا سلیم الله خان زید مجدہ کے خالہ زاد بھائی ڈیفنس میں انتقال فرما گئے۔ انالله وانا الیہ راجعون حضرت شیخ اُن کی نماز جنازہ کے لیے تشریف لے گئے۔ مفتی حماد خالد صاحب اور مولانا ولی الرحمن صاحب بھی ہمراہ تھے۔

یک ماہی امتحان
5 ذوالحجہ بروز بدھ جامعہ میں رابعہ تک درجات کے یک ماہی امتحانات کا انعقاد کیا گیا اور یہ امتحانات تقریری طور پر لیے گئے جب کہ 6 ذوالحجہ بروز جمعرات اس سے اوپر تمام درجات کا تحریری یک ماہی امتحان ہوا۔

عید الاضحی کی تعطیلات
7 ذوالحجہ تا 15 ذوالحجہ جامعہ فاروقیہ میں عیدالاضحی کی تعطیلات کی گئیں۔ جس میں طلبہ کرام نے بھرپور طریقے سے جامعہ میں ہونے والی اجتماعی قربانی اور کھالیں جمع کرنے میں حصہ لیا اور بروز اتوار16 ذوالحجہ کو جامعہ میں اسباق کا دوبارہ آغاز ہوا۔

سہون کا سفر
12 ذوالحجہ عیدالاضحی کے تیسرے روز مفتی معاذ خالد صاحب ، مفتی عثمان صاحب او رمولانا ولی الرحمن صاحب کا دارالقرآن سہون کا سفر ہوا، جہاں ان حضرات نے طلبہ کرام کے لیے قربانی کا گوشت مدرسے کے حوالے کیا۔

سفرِ حج سے اساتذہ جامعہ کی واپسی
14 ذوالحجہ حضرت مفتی عبدالباری صاحب او رمولانا عمار خالد صاحب حج کے سفر سے واپس ہوئے۔

حضرت شیح زید مجدہ کا سفر ماتلی
15 ذوالحجہ حضرت شیخ الحدیث مولانا سلیم الله خان صاحب زید مجدہ ماتلی ضلع بدین تشریف لے گئے ۔ ماتلی میں حاجی خان محمد صاحب نے آپ کی مہمان نوازی کا شرف حاصل کیا۔

جامعہ فاروقیہ کراچی فیزII کا دورہ
18 ذوالحجہ حضرت مولانا عبیدالله خالد صاحب، حضرت مولانا محمد یوسف افشانی اور مسقط سے آئے ہوئے مہمان جناب شاہد بشیر صاحب جامعہ فاروقیہ کراچی فیز II تشریف لے گئے اس موقع پر مفتی معاذ خالد صاحب اور مولانا عمار خالد صاحب بھی ہمراہ تھے۔

صدمہ
18 ذوالحجہ بروز منگل مفتی عزیز محمد صاحب ( استاد جامعہ فاروقیہ کراچی فیزII) کے بڑے بھائی گاؤں میں انتقال فرماگئے۔ الله پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماند گان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین

مہمانوں کی آمد
لاہور کے مشہور عالم دین حضرت مولانا عبدالغفور سروہی صاحب (مدیر اعلیٰ ماہنامہ الغفور) جامعہ تشریف لائے او رحضرت شیخ الحدیث زیدمجدہ اور مولانا عبیدالله خالد صاحب سے ملاقات کی بعدازاں جامعہ فاروقیہ کراچی فیزII کا دورہ بھی کیا۔

دعوت ولیمہ
21 ذوالحجہ بروز جمعہ حضرت شیخ الحدیث مولانا سلیم الله خان صاحب زید مجدہ کے پوتے مفتی حماد خالد بن مولانا عبیدالله خالد صاحب کی دعوت ولیمہ ٹیپو سلطان ہال، بنگلور ٹاؤن میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں حضرت شیخ کے عزیز واقارب سمیت عمائدین شہر اورکبار علماء کرام بھی شریک ہوئے ۔ دعوت ولیمہ میں ایک خاص بات یہ رہی کہ کرسی ٹیبل سسٹم کے بجائے طعام کا نظام فرشی تھا۔ جسے شرکاء نے خوب سراہا اور اس طریقہ کو عمومی رواج دینے کا عزم بھی کیا۔

شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالغنی صاحب  کی رحلت
بلوچستان کے نامور عالم دین شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالغنی صاحب ، چمن میں ایک ٹریفک حادثے میں انتقال فرما گئے، وہ صبح کے وقت گھر سے جامعہ اسلامیہ عبدالغنی ٹاؤن جارہے تھے کہ راستے میں کالج روڈ کے مقام پر اُ ن کی گاڑی کوئٹہ سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی ، جس کی وجہ سے مولانا کے سر پر شدید چوٹ آئی اور ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے: ”انا لله وانا الیہ راجعون“ ان کی عمر 72 سال تھی۔

شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالغنی صاحب کئی دہائیوں سے درس وتدریس سے وابستہ ایک پختہ عالم دین اور فقیہ ملت مفتی محمود صاحب رحمہ الله کے خاص شاگرد تھے، میدان سیاست وجہاد دونوں کے نابغہٴ وقت شہسوار اور بلوچستان کے موجودہ حالات میں اخوت اسلامی کے علم بردار تھے، دو مرتبہ جمعیت علماء اسلام کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن بنے اورایک طویل عرصہ جمعیت کے مرکزی نائب امیر بھی رہے۔

آپ کی وفات پر صدر وفاق المدارس شیخ الحدیث حضرت مولانا سلیم الله خان زید مجدہ نے تعزیت کے ساتھ ساتھ جامعہ فاروقیہ کراچی میں دعاء کا اہتمام کروایا، چناں چہ جامعہ میں مسجد اور دارالحدیث سمیت تمام درس گاہوں میں حضرت کے لیے ایصال ثواب اور دعاؤں کا اہتمام ہوا۔
Flag Counter