Deobandi Books

غلط فہمیوں کا ازالہ ۔ حسام الحرمین کے سلسلے میں ایک سوال کا جواب

سام الح

7 - 28
نیز اکابر دیوبند کی عبارات اور ان تمام مسائل سے متعلق ایک مستقل کتاب شائع کی جاچکی هے جس کا نام "الجنة لاهل السنة"ہے،علاوه ازیں اعلی حضرت بریلوی اور حضرت تهانوی ؒ   سے متعلق کئی کتابیں  راه سنت،رضاخانی مذہب ،اعلی حضرت کا دین ومذہب،تکفیری افسانے وغیره شائع هوچکی ہیں جن میں ان تمام مسائل سے متعلق شکوک شبہات کے شافی جوابات اور نفس مسائل سے متعلق واضح بیانات موجود ہیں، تعجب ہےکہ جناب کی نظر ان میں سے کسی ایک کتاب پر بهی نہیں پڑی جو کافی عرصہ سے منظر عام پر آئی ہوئی ہیں،جناب کے جس مہربان دوست نے آپکو " حسام الحرمین "عنایت فرمائی ہےاگر وه ان کتابوں کی نشاندہی فرمادیتے تو آپکو ان سوالات کی زحمت نہ هوتی اور جناب کے ذہن میں یہ خلجان نہ گزرتا اور خون کهولنے کی نوبت نہ آتی کہ علمائے دیوبند کی طرف سے اسکا کوئی جواب تردیدی نہیں دیا گیا اور " حسام الحرمین " میں جو کچھ لکها گیا ہےوه حرف بحرف صحیح ہے۔
بہرحال اگر یہ کتابیں جناب کی نظر سے نهیں گزریں تو میں انکا خلاصہ عرض کیےدیتا ہوں تاکہ تصویر کا دوسرا رخ بهی جناب کے سامنے آجائے اور آپکو صحیح رائے قائم کرنے کا موقع ملے- جناب کے سوالات کے سلسلے میں حسب ذیل جوابات امید ہے کہ انشاءاللہ شافی اور کافی ثابت ہوں گے۔ (1) جواب: حضرت اقدس مولانا محمد قاسم نانوتوی ؒ نے " تحزیرالناس " میں مسئلہ ختم نبوت پر عالمانہ وحکیمانہ تقریر فرمائی جو تقریبا چالیس صفحات پر پهیلی ہوئی ہے ،قرآن کریم میں خاتم النبیین آیا ہے ؛ اس کی تشریح کرتے ہوئے ختم نبوت کے تین درجے لکهے ہیں ایک ختم نبوت زمانی (جسکو عام طور پر سبھی جانتے ہیں )،دوسرے ختم نبوت مکانی کہ اس کرۂ زمین کے لحاظ سے بهی آپ ﷺ خاتم ہیں کوئی دوسرا نبی نہیں آسکتا -
تیسرا ختم نبوت مرتبی کہ آپ ﷺذاتی کمالات کے لحاظ سے بهی خاتم ہیں کہ ان میں نہ صرف یہ کہ آپﷺ کا کوئی ہمسر نہیں بلکہ سارے انبیاء کی نبوت آپ ﷺکی نبوت کا فیض ہے ۔حضرت مولانا نے تینوں درجوں کے اعتبار سے حضرت نبی اکرم ﷺکو خاتم ۷
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 موضوع سخن 2 1
3 سوالات 3 1
4 سوالات حسبِ ذیل ہیں 3 1
5 جوابات 4 1
6 جواب (1) 7 1
7 (٢) جواب 10 1
8 (3)جواب 11 1
9 (٤) جواب 14 1
10 (۵) سوال 20 1
11 جواب 21 1
Flag Counter