Deobandi Books

غلط فہمیوں کا ازالہ ۔ حسام الحرمین کے سلسلے میں ایک سوال کا جواب

سام الح

21 - 28
السلام علیک ایھاالنبی “ کو الگ کیا جائے یاکیاکیاجائیں ؟ کیوں کہ جب تشہد پڑھا جائیں گا تو تعظیم کا خیال فوراً ذہن میں آئیگا : جیسا کہ احیاءالعلوم ج۱ ص ۱۰۷ میں امام غزالی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ پہلے اپنے دل میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حاضر کرو اور آپ کی شخصیت گرامی کا تصور باندھ کرکہو  " السلام علیک ایھاالنبی “ کس قدر تضاد ہے ـ امید کہ ہماری دماغی الجھن دور فرمائیں گے ـ
جواب:-		جو کتاب جس فن میں ہوگی اس میں مجموعی طور پر اسی فن کے اصطلاحی الفاظ ہوں گے اور ان کے وہی معنیٰ لیے جائیں گے جو اس فن میں اس لفظ کے ہوں گے ـ ان الفاظ کو لغوی معنیٰ یا کسی دوسرے فن کے اصطلاحی معنیٰ میں سمجھنے سے مفہوم خبط ہوجائے گا مثلاً لفظ "موضوع "کا ترجمہ“ معنیٰ دار لفظ“ ہے جو مقابلے میں “ مہمل “ ( بے معنیٰ لفظ ) کے ہے ـ اب اگر اس لفظ “موضوع “ کو منطق کی کتاب میں کوئی شخص دیکھے کہ زید قائم میں  زیدموضوع ہے اور قائم محمول ہے،  اور اس کا مطلب سمجھنے لگے معنیٰ دار لفظ تو وہ پریشان ہوگا ـ اسی طرح یہ لفظ فلسفہ میں مستعمل ہو ،مثلاً جدار موضوع ہے بیاض کے لیے تو وہاں بھی اس کا مطلب اگر معنیٰ دار لفظ کا لیا جائیں تو سارا مطلب خبط ہوجائے گا ـ اسی طرح اگر فنِ حدیث میں لفظ موضوع آئے کہ مثلاً فلاں حدیث موضوع ہے ـ تو اس کا مطلب اگر معنیٰ دار لفظ لیا جائے تو معنیٰ غلط ہی نہیں ہوں گے بلکہ مضحکہ انگیز بن جائیں گے ـ
بطور تمہید یہ مقدمہ ذہننشین رکھئے اور اس کی روشنی  میں سمجھئےصراط مستقیم “ فن تصوف “ کی کتاب ہے جس میں تذکیہ باطن اور اصلاح نفس کے طریق بیان کئے گئے ہیں ـ جس شخص پر خیالات ووساوس کا ہجوم رہتا ہے اور وہ ان کو دورکرنے سے عاجز آجاتا ہے  تو صوفیائے کرام قدس اللہ اسرارہم نے اس کے لیے ایک علاج تجویز فرمایا ہے اور وہ یہ کہ یہ شخص اپنے دل میں کسی چیز کا تصور اس طرح جمائے کہ دوسری کسی شئی کی اس مین گنجائش نہ رہے  جیسے قد آدم آئینہ بازار میں کس دکان پر لگایا ہوا ہو اور اس میں ہر گزرنے والا کا عکس آتا ہوں کبھی آدمی کبھی گھوڑا کبھی موٹر غرض جو چیز بھی سڑک پر گزرے اس کا عکس آتا ہوں اور مالک
۲۱
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 موضوع سخن 2 1
3 سوالات 3 1
4 سوالات حسبِ ذیل ہیں 3 1
5 جوابات 4 1
6 جواب (1) 7 1
7 (٢) جواب 10 1
8 (3)جواب 11 1
9 (٤) جواب 14 1
10 (۵) سوال 20 1
11 جواب 21 1
Flag Counter