Deobandi Books

ماہنامہ الحق اگست 2017 ء

امعہ دا

65 - 65
 میں جید عالم دین و محقق مفتی رضاء الحق صاحب نے مراجع ومآخذکی روشنی میں وضاحت پیش کی ، ہربات مدلل ومسکت ہے اوریہ کتاب اکابر کے طریقہ ذکر کو قرآن و حدیث سے ثابت کے لئے تحریر کردیا گیا ہے، مفتی الیاس کی تعلیق وتحقیق نے اس کو مزید چار چاند لگادیا۔ اپنے موضوع پربہترین تحریر ہے ، عوام وخواس دونوں یکساں طورپر اس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ (مبصر: محمد اسلام حقانی )
   	درس ہدایۃ النحو 	  	افادات :   مولانا تحسین اللہ صاحب   ضخامت :  ۴۶۸ صفحات 
	مرتب :  مولانانوید احمد خان حقانی   ناشر:  ادارہ الایمان 0340 1332244 
	زیرتبصرہ کتاب درس ہدایۃ النحو جو جامعہ تحسین القرآن کے معروف ومشہور مدرس مولانا تحسین اللہ صاحب کے افادات ونکات پر مشتمل ہیں،جسے فاضل حقانیہ مولانا نوید احمد خان حقانی نے دوران درس منضبط کیا اوراب انہی کوکتابی شکل میں پیش کرنے کی سعادت بھی حاصل کی۔ صاحب افادات نے بھی مفید تشریحات ، بہترین نکات اور علم النحو کے کئی ضوابط وقواعد کو بخوبی بیان کیا ہے اور موصوف مرتب نے بھی نہایت محنت اور سعی کرکے اسے مرتب کیا اور مفید تعلیقات واضافات سے کتاب کو مزین کیا۔ اللہ دونو ں کوعلم و عمل میں ترقی نصیب فرمائے اوراس کتاب کو نافع اور قبولیت بخشے ۔امین  (مبصر: محمد اسلام حقانی )
   	جامع الفتاویٰ (مدلل) ج: دوم 	جمع و ترتیب :   مولانا مفتی عبدالرحمن کوثر مدنی
	ضخامت :  ۴۹۷ صفحات    ناشر:  دارالتصنیف و التحقیق والافتاء ،معہد الترمذی ایچی سن سوسائٹی لاہور 
	ہمارے اکابر فقہاء کرام نے فتاویٰ کے شعبہ میں جو عظیم خدمات سرانجام دئیے اور دے رہے ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں، یہ علمی ذخائر اور خزائن ہیں، اب ان پر تخریج و تحقیق کاکام وقت کی اہم ضرورت ہے، اس سلسلے میں ان میں سے چند ایک پر تخریج احادیث کا کام تو ہوا لیکن ابھی مزید کام کی ضرورت ہے، اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے مولانا مفتی عبدالرحمن کوثر مدنی نے جامع الفتاویٰ (مدلل) کی صورت میں یہ مبارک سلسلہ شروع کیا جوکہ ۱۰۰ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہوگی(ان شاء اللہ) جو فتاوی کا عظیم موسوعہ کی شکل میں ہوگا اورجس پر تیزی سے کام جاری ہے اس کی پہلی جلد رمضان المبارک میں شائع ہوکر پہلے ہی منظر عام پر آچکی ہے، جس کی ابتداء کتاب الطہارت سے ہوئی جوکہ ابواب الوضو کے چند فصول فرائض وضو، سنن، مستحبات او رمکروہات وضو اورمسائل مسواک پرمشتمل ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب جلد دوم میں ابواب الوضو ہی کی باقی فصول نواقص وضو اور غیر نواقض وضو اور متفرقات وضو مذکور ہیں۔ جامع التفاویٰ کی جواہم خصوصیت ہے وہ یہاں دلائل کا ہے جس کو مصادر شریعت (قرآن ،حدیث اقوال اور آثار تابعین)سے مزین کیا گیا ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس خدمت کو قبول فرمائے اورا س عظیم کتاب کوپایہ تکمیل تک پہنچانے میں ان کی مدد فرمائے۔(مبصر:مفتی بہادر خان حقانی)
٭  ٭  ٭
	

Flag Counter