Deobandi Books

ماہنامہ الحق اگست 2017 ء

امعہ دا

43 - 65
تاریخی اور روح پرور ماحول کا مشاہدہ
	حاجی سر زمین حجاز میں پہنچ کر وہاں کے تاریخی اور روحانی ماحول کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کرتا ہے، وہ دیکھتا ہے کہ اسی سر زمین پر ہزاروں سال پہلے ابراہیم ؑ نے اپنی اولاد کو بسایا تھا، پھر خانہ کعبہ کی تعمیر کی تھی اور حج کا اعلانِ عام کیا تھا، وہ دیکھتا ہے کہ اللہ کے حبیب محمدصلی اللہ علیہ وسلم نے اسی جگہ سے دعوت کاآغاز کیا تھا اور یہیں پر ایمان والوں نے بے مثال قربانیاں پیش کی تھیں، اس طرح اس کے دل میں اس سرزمین کے چپے چپے سے محبت گھر کر جاتی ہے۔
گناہوں سے صفائی اور جرائم کا خاتمہ
	حج کا فائدہ بندے کو ایسے ہو جاتاہے جیسے آج ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا۔ 
اتحاد امت کا بے مثال مظاہرہ
	حج میں اتحاد اور مساوات کا بے مثال مظاہرہ ہوتا ہے، حج میں مختلف ممالک سے مسلمان آتے ہیں، کوئی کالا تو کوئی گورا ہے، کوئی امیر ہے تو کوئی غریب ہے، کوئی جاہ ومنصب کا مالک ہے تو کوئی اس سے محروم، لیکن حج کے دوران سارے امتیازات مٹ جاتے ہیں، سب کے بدن پر ایک ہی لباس ہوتا ہے، سب کی زبانوں پر ایک ہی پکار ہوتی ہے، سب ایک ہی امام کے پیچھے نمازیں ادا کرتے ہیں، جہاں بھی جاناہوتا ہے سب ایک ساتھ جاتے ہیں، جہاں ٹھہرنا ہوتا ہے سب ایک ساتھ ٹھہرتے ہیں، اس طرح حج کے اندر پوری دنیا کے مسلمان خود کو ایک خاندان کے افراد محسوس کرتے ہیں۔ 
	اسی طرح حج کی حیثیت سالانہ عالمی اجتماع کی ہے، اس میں دنیاکے کونے کونے سے مسلمان شریک ہوتے ہیں، ایک حاجی کو دوسرے ملک کے حاجیوں سے ملاقات کرنے کاموقع ملتا ہے، اس طرح انھیں یہاں تربیت ملتی ہے کہ اپنی زندگی اجتماعیت کے ساتھ گزارنی ہے۔ 
___________________________





Flag Counter