Deobandi Books

ماہنامہ الحق اگست 2017 ء

امعہ دا

4 - 65
اٹھارہ برس قبل دسمبر ۹۹ء ماہنامہ ’’الحق‘‘ میں نواز شریف کی برطرفی پر لکھی گئی ادارتی تحریر

تو منکرِ قانونِ مکافاتِ عمل تھا 
لے دیکھ تیرا عرصہ محشر بھی یہیں ہے 

	جادئہ عظمت و اقتدار پر متمکن’’ متکبر و جباّر مغل شہنشاہ ‘‘ سرپٹ دوڑتا ہوا اسلامی، ملکی حدود وقیود کو روندھتا چلا جارہا تھااور قدرت نے بھی بطور امتحان اسکی رسی ڈھیلی چھوڑ رکھی تھی۔اقتدار کی مست اڑانوں نے نواز شریف کو زمین وفرش پہ رہنے سے بے نیاز بنا کر (بزعم خود) عرش کے مکینوں کے ہمدوش کر دیا تھا۔جہاں سے اس خدا فراموش اور خود فراموش فرعون کو دین و مذہب، ملک وملت، آئین و دستور اور قوم و رعایا حقیر و فقیر نظر آرہے تھے۔حالانکہ اصل شریفوں کے سر عزتوں اور عظمتوں کی شرف یابی پر بارگاہ خداوند میں پھلوں سے بھری ٹہنی کی طرح جھک جاتے ہیں لیکن اس خاکی پتلے کے کاسئہ سر میں تواضع ، عجزو انکساری اور جذبہء خدمت خلق کے بجائے کبریائی ،غرور و تکبر،نخوت و حشمت ، نمود و نمائش اور ضد و انتقام کابھوت سوار ہو گیا تھا۔ عرصہ دراز سے ملک و ملت پر اسکا منحوس سایہ ء حکومت کسی بدروح کی طرح منڈلاتا رہا اور غریبوں کا خون چوستا رہا۔ پاکستانی قوم دینی حلقوں اور مدارس اسلامیہ پر عرصہ حیات کو عرصہ مقتل بنا دیا تھا۔ جن علما نے انہیں مسند و اقتدار تک پہنچا یا تھا ۔ان کے ساتھ کیسا سلوک برتا گیا۔ شریعت بِل کو ۱۹۹۰ ء میں اپنے الیکشن کا ماٹو بنایا گیا لیکن جب اقتدار حاصل ہوا تو شریعت بِل کے ساتھ جو کچھ اس نے کیا وہ شایدیہود و نصاریٰ بھی نہ کرتے۔ نواز شریف نے اسی شیطانی جمہوری تماشے اور کرپٹ نظام کو سرکاری شریعت بِل میں جسطرح تحفظ فراہم کیا اور ترامیم کے تیشے سے اسکی اصل روح ختم کردی۔ حکمرانوں کی خواہش تھی کہ عوام کو شریعت بل اور نفاذ شریعت کا میٹھا شربت پلا یا جائے تاکہ وہ بھی مسرور رہیں اور ہمیں تحفظ دینے والا شیطانی کرپٹ نظام بھی قائم و دائم رہے لیکن خدا کی قدرت دیکھئے آج اسی خودساختہ نظام کی بوسیدگی اور بوجھ تلے جیل کی کوٹھری میں اسکا دم گھٹ رہا ہے ۔آج اپنے اعمال اور کارپردازانِ حکومت کے ہاتھوںکس مقام پر پہنچ گیا ہے۔اسکے حواری مشیر(مشاہد حسین وغیرہ) بھی سلطانی گواہ بن رہے ہیںجو کل تک اس کا نفسِ ناطقہ تھا اسی طرح دیگر حکومتی افراد بھی دھڑا دھڑ سلطانی گواہ بن رہے ہیں ۔
اَلْیَوْمَ نَخْتِمُ عَلٰٓی اَفْوَاہِہِمْ وَتُکَلِّمُنَآ اَیْدِیْہِمْ وَتَشْہَدُ اَرْجُلُہُمْ بِمَا کَانُوْا یَکْسِبُوْنَ (یٰس:۶۵) 
’’ آج ہم ان کے منہ پر مہر لگائیں گے اور انکے ہاتھ باتیں کریں گے ہمارے ساتھ 

Flag Counter