معروضات یہ ہے کہ حقانیہ میں پڑھنا صرف علم دین کاپڑھنا نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے ،جواللہ تعالیٰ نے آپ کو نصیب فرمائی ہے اورنظریہ اصل چیز ہے ، آج اس زیرتعمیر جامع مسجد کے خوبصورت بیسمنٹ میں آپ سب سے مخاطب ہونے کاشرف حاصل ہورہا ہے اورمجھے پورا اطمینان ہے کہ یہ تینوں کی تینوں منزلیں تعمیر ہوجائیں گی، اس کے بعد طلباء کی تعداد کو بھی اللہ تعالیٰ اس سے زیادہ بڑھائیںگے اوراس جگہ کافیضان صبح قیامت تک جاری رہے گا،ہمارے حضرت نے ہمیں جو نعمت دی ہے ، سیدنا امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے ساتھ عشق عطافرمائی ہے ، حضرت مفتی اعظم پاکستان مولانا شبیر احمد عثمانی رحمہ اللہ سے کسی نے پوچھا کہ حضرت !ہر کسی کی کوئی نہ کوئی محبوب شخصیت ہوتی ہے،آ پ کامحبوب کون ہے ؟آپ کامعشوق کون ہے؟توحضرت اقدس مولانا شبیراحمد عثمانی رحمہ اللہ نے فرمایا میرے معشوق کا نام نعمان بن ثابت (امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ )ہے فرمایا کہ تم یہ ثابت کردوکہ یہ قول امام صاحب کا ہے تو میں قرآن وسنت سے دلائل کاانبار نہ لگادو ںتوشبیر احمد میرا نام نہیں۔تویہ تھی اپنے اکابر سے محبت اورشغف ، اس لئے ہم کو چاہیے کہ اپنے علماء دیوبند کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے مذہب ،مسلک اور امام اعظم ابوحنیفہؒ کی تائید تحقیقی دلائل سے پیش کریں جیسا کہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالحق رحمہ اللہ کے انداز درس میں یہ بات واضح طورپر نظرآتی تھی، اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے اکابر و اسلاف سے محبت اورعشق نصیب فرمائے۔آمین
موتمر المصفنین کی طرف سے ایک عظیم علمی و تحقیقی سوغات
اسلام کا نظام اکل و شرب
و فلسفہ حلا ل و حرام
(افادات)
حضرت مولانا سمیع الحق صاحب مدظلہ
امام ترمذی کی جامع السنن یعنی ترمذی شریف کے ابواب الاطعمۃ والاشربۃ کی نہایت موثر ‘ دلنشین شرح‘ جدید عصری معلومات کی روشنی میں اسلام کے نظام اکل وشرب کے منفرد خصوصیات اور اسلام کے فلسفہ حلال و حرام پر اچھوتے انداز میں بحث ۔
ضبط و ترتیب : مولانا مفتی مختار اللہ حقانی
ضخامت : ۴۵۰ صفحات
ناشر : جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک نوشہرہ